ابنائے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا عام انتخابی اجلاس کا انعقاد

اس وقت انہوں نے علماء سے اپیل کی ہے کہ اس کے سد باب کے لیے آگے آئیں ۔ مولانا نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ شہر کے معزز علماء کرام جب اپنی جانب سے رہنمائی کریں تو اس کی مخالفت کرنے والوں میں ہم شامل ہوجائیں یہ بات ہمارے لیے زیب نہیں دیتی اور بالخصوص بھٹکلی نوجوان کو تو ہرگز بھی نہیں ۔ اس کے علاوہ مولانا نے ابنائے جامعہ میں فکر میں وسعت پیدا کرنے کے نام پر حدیں پھلانگنے سے بھی اجتناب کرنےکی تلقین کی اور  اساتذہ سے روابط بحال رکھنے پر زور دیا۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی دامت برکاتہم نے اپنے مختصر نصیحت میں واقعہ کے حوالے سے اپنے دل و زبان پر کنٹرول رکھنے کی بات کہی اور کہا کہ یہی دو چیزیں انسان کی پہنچان کروادیتی ہیں کہ وہ کس درجہ کا انسان ہے ۔اور مولانا مولیٰ کرانی صاحب ندوی صاحب نے بھی ایک اہم مسئلہ پر یہاں ابنائے جامعہ کی توجہ مبذول کروائی ۔ مولانا عمیر ندوی صاحب نے دو سالہ رپورٹ عوام کے سامنے رکھی ۔ ملحوظ رہے کہ آئندہ دوسالہ میعاد کے لیے پندرہ مقامی اراکین کا انتخاب عمل میں آیا جس کے لیے تینتیس امیدواروں کے نام سامنے آئے اور ان میں سے پندرہ اراکین کا انتخاب کیا گیا ۔ واضح رہے کہ سبکدوش ہونے والے میں سے اس سے پہلےچھ اراکین کا انتخاب کیا جاچکا ہے۔ اکیسافراد پر مشتمل یہ کمیٹی شہر کے مضافاتی علاقوں اور خلیجی ممالک میں واقع ابنائے جامعہ کی یونٹوں سے ممبران کا انتخاب کرے گی جس کے بعد عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ 

سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے منتخب اراکین 

(۱) مولانا محمد الیاس صاحب ندوی 
(۲) مولانا عبدالباری صاحب ندوی 
(۳) مولانا محمد انصار صاحب ندوی 
(۴) مولانا مقبول احمد صاحب ندوی 
(۵) مولانا محمد عمیر صاحب ندوی 
(۶) مولانا محمد طلحہ صاحب ندوی 

عام انتخابی اجلاس میں نومنتخب اراکین انتطامیہ 

(۱) مولانا شجاع الدین صاحب ندوی 
(۲) مولانا محمد اقبال نائیطے صاحب ندوی 
(۳) مولانا عبدالحمید اطہرصاحب ندوی 
(۴) مولانا رحمت اللہ رکن الدین صاحب ندوی 
(۵) مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی 
(۶) مولانا محمد حسین جوکاکوصاحب ندوی 
(۷) مولانا عبدالسمیع ارمارصاحب ندوی 
(۸) مولانا محمد امین رکن الدین صاحب ندوی 
(۹) مولانا محمد اسامہ صدیقی صاحب ندوی 
ّ(۱۰) مولانا عبدالحسیب مناصاحب ندوی 
(۱۱) مولانا عبدالمعید شینگری صاحب ندوی 
(۱۲) مولانا خواجہ معین الدین اکرمی صاحب ندوی 
(۱۳) مولانا عبدالرب خطیبی صاحب ندوی 
(۱۴) مولانا سید ابرار بافقیہ صاحب ندوی 
(۱۵) مولانا محمد عرفان صاحب ندوی 

Share this post

Loading...