ابنائے جامعہ دمام کے زیرِ اہتمام استقبالیہ نشست کا اہتمام

ملحوظ رہے کہ اس موقع پر مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب صادق پلور اور سابق سکریٹری جنرل جناب یونس قاضیا بھی موجود تھے انہوں نے بھی وقت کی قلت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مختصر اپنے تاثرات کو پیش کیا۔ یاد رہے کہ جلسہ کی نظامت جنرل سکریٹری مولوی عمار ندوی نے انجام دی، اور حافظ عبداللہ منا کی تلاوتِ کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا، ابنائے جامعہ منطقۂ شرقیہ کے صدر جناب مولانا تنویر جوشیدی ندوی کے شکریہ کلمات کے ساتھ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر قریب 160سے 165تک احباب بھٹکل نے ابنائے جامعہ کی دعوت پر شرکت کی تھی ۔ عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Share this post

Loading...