بھٹکل 13 نومبر2023 :(فکروخبرنیوز) نونہال سینٹرل اسکول بھٹکل کے طالبِ علم عبدالرحمن ابن مولانا محمد سلیم سدی باپا ضلعی سطح کے جویلن تھرو میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلہ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز کمٹہ میں ضلع اترکنڑا کے چھ تعلقوں کے مقابلہ میں انہوں نے اپنے اسکول اور بھٹکل تعلقہ کی نمائندگی کی اور جویلن تھرو میں اول مقام حاصل کیا۔
انہوں نے اپنے تعلقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاٹ پٹ کے مقابلہ میں بھی حصہ لیا تھا۔
نونہال اسکول کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق آئندہ ریاستی سطح کے مقابلے بنگلور میں منعقد ہوں گے جس میں عبدالرحمن ریاستی سطح پر ضلع اترکنڑا کی طرف سے نمائندگی کریں گے۔
Share this post
