جالی پٹن پنچایت کے صدر عبدالرحیم شیخ اپنے عہدے سے مستعفی

بھٹکل 02؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) جالی پٹن پنچایت کے صدر عبدالرحیم شیخ نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچ کر انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے دباؤ میں آکر وہ اپنا استعفیٰ نہیں پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے استعفیٰ کی وجوہات میں لکھا ہے کہ حکومت کی جانب سے جالی پٹن پنچایت کو بنیادی سہولیات کے حل کے لیے فنڈ فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہورہی ہے۔ ابھی تک اس کے دفتر کاانتظام بھی ٹھیک نہیں ہے اور پرانی عمارت میں کام کیا جارہا ہے ، اس کے ساتھ دیگر امور بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔ 

Share this post

Loading...