اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے استاد جناب عبدالناصر خان کی سبکدوشی پرتقریب

اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول شہر بھٹکل کا قدیم اسکول ہے جس کے فارغین دنیا کے کونے کونے میں اپنی خدمات انجام دے کر اس اسکول کانام روشن کررہے ہیں۔جناب عبدالناصر خان بھی اسی اسکول کے طالب علم تھے جنھوں نے فراغت کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرکے اسی ادارہ میں خدمت انجام دینے کے لئے منتخب کیااور آج چھیتس سالہ خدمات سے انھوں نے حکومت کرناٹک کے قوانین کے مطابق وظیفہ یابی سبکدوشی حاصل کی ۔
 یہ سائنس اور ریاضی کے ماہر استاد تھے جن کااعتراف انکے شاگرد ہمیشہ کرتے رہےہیں جن سے تعلیم حاصل کرکے وہ دنیا کے مختلف میدانوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں 
یہ ایک خاموش مزاج انسان تھے اور ہر کام صبر وہمت سے کرتے تھے جس کو انکے ساتھ رہنے والے اساتذہ نے محسوس کیا ہے 

اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں جون 1988 میں تقرری ہوئی تھی اور17-2016 سے سبکدوشی تک معاون صدرمدرس رہے۔اپنے فن میں مہارت کی وجہ سے رابطہ بیسٹ ٹیچر کاایوارد بھی ملا ہے اسکے علاوہ آپ بیڈ مینٹن کے ماہر کھلاڑی بھی رہے ہیں 

اللہ سے دعا ہے کہ انہیں صحت و عافیت دے اور قوم و ملت کے نونہالوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں اسکا بھرپور اجر انہیں عطافرمائے۔آمین

Share this post

Loading...