جناب عبداللہ رکن الدین اے بی ایچ ایس کے نئے ہیڈ ماسٹر منتخب

بھٹکل06؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے تحت چلنے والے انجمن بوائز اسکول انجمن آباد (اے بی ایچ ایس) میں آج نئے ہیڈ ماسٹر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ آج منعقدہ انجمن کی انتظامیہ نشست میں انجمن کے کامیاب اساتذہ کی فہرست میں شامل اور کئی سالوں سے انجمن میں اپنی خدمات انجام دینے والے جناب عبداللہ رکن الدین کو نئے ہیڈ ماسٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جناب عبداللہ رکن الدین صاحب کے بارے میں ان کے کئی طالب علموں کی رائے ہے کہ وہ ایک بہترین استاد ہیں ۔ اسی وجہ سے رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے منعقدہ رابطہ ایوارڈ جلسہ کے موقع پر انہیں بہترین استاد کے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ 
ادارہ فکروخبر بھٹکل سمیت انجمن ویلفیر اسوسی ایشن حنیف آباد ، انتظامیہ مسجد عمیر حنیف آباد اور کولا بلاک نے بھی ان کی خدمت میں مبارکبادی کا پیغام پیش کیا ہے اور یہ ادارے اپنے نیک خواہشات کے ساتھ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید علمی ترقی سے نوازے ۔ آمین 

Share this post

Loading...