بھٹکل 18؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) تعلیمی میدان میں سی اے کا امتحان پاس کرانے والوں کی مانگ ہر زمانہ میں رہی ہے ۔ کیونکہ اس کا امتحان مشکل ترین امتحانات میں سے ہوتا ہے، سی میں کئی مراحل گذرنے کے بعد بھی کامیابی کا حصول مشکل ہوتا ہے۔
حال ہی میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والےمشہد ابن مجیب الرحمن رکن الدین نے دوسرے مرحلہ میں سی اے کے امتحان میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے سی اے سی پی ٹی اور سی اے انٹرمیڈٹ دونوں میں اڈپی اور جنوبی کنیرا اضلاع میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے جس پر انہیں آئی سی آئی سے ایوارڈ بھی حاصل ہوچکا ہے۔
ان کے والد مجیب الرحمن رکن الدین نے فکروخبر کو بتایا کہ اس کامیابی پر وہ اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں جس کی توفیق کی بناء اس کامیابی کا حصول ممکن ہی نہیں ہے۔ وہ اپنے فرزند کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔
فکروخبر بھٹکل ان کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید تعلیمی ترقیوں سے نوازے۔ آمین
Share this post
