بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ سے چار دہائیوں سے منسلک جناب عبدالقادر باشاہ گولٹے کی خدمات کا اعتراف کیا گیا

منطقۂ شرقیہ 05؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ سے تقریباً چار دہائیوں سے منسلک رہنے والے جناب عبدالقادر باشا گولٹے نے سعودی عربیہ سے اپنے ملک واپس لوٹنے کے موقع پر مذکورہ جماعت کے ذمہ داران نے ان سے ملاقات کی اور جماعت کے لیے دی گئی ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ جماعت کے جنرل سکریٹری مولانا فیاض ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ موصوف ہر دلعزیز تھے۔ سبھوں کے ساتھ ان کے تعلقات بہتر تھے۔ جماعت کے کاموں کی انجام دہی کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔ خصوصاً جب اداروں کے وفود کا یہاں دورہ ہوتا ان کا بھر پور ساتھ دیتے اور خوب مہمان نوازی بھی کرتے۔ اس موقع پر جماعت کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا۔ 
اس موقع پر جماعت کے صدر محمد نعیم ائکیری، جناب یونس قاضیا و دیگر موجود تھے۔ 

اعترافِ خدمات جناب عبدالقادر باشاہ صاحب گولٹے

  ادھر کچھ عرصہ سے خلیجی ممالک میں جب سے معاشی بحران شروع ہوا ہماری جماعت کے کئی ممبران بھی اس کی زد میں آگئے اور انہیں بادلِ ناخواستہ اس سرزمین کو خیر باد کہنا پڑا۔ ہماری جماعت کے اولین دور سے جماعت وملت کے خاموش خادم، خوش طبع مزاج کے مالک ہر چھوٹے بڑے کے ساتھ خوش اخلاقی ومحبت سے پیش آنے والے ہر دلعزیز انسان جناب عبدالقادر باشا گولٹے صاحب بھی اپنی زندگی کی تقریباً چار دہائیاں گذار کر آج الخبر کی سرزمین کو الوداع کہنے جارہے ہیں۔ دورانِ اقامت موصوف اپنی تجارتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ جماعت کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور اس کو بڑھی خوش اسلوبی، ذمہ داری وانہماک سے انجام دیتے، وطنِ عزیز سے آنے والے وفود کا استقبال اور ان کی مہمان نوازی اور اپنے مقاصد کے حصول کی تکیمل میں ان کا ساتھ دینا، ان کا خاص شیوہ تھا، ایک لمبے عرصہ سے جماعت کے رکنِ انتظامیہ بھی تھے اور مختلف عہدوں پر فائز رہ کر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ اس موقع پر بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ موصوف کی جملہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کو قدر کی نگاہ سے دیھکتی ہے اوران کے حق میں دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی تمام خدمات کوشرفِ قبولیت بخشے، دنیا وآخرت میں ان کو اس کا بہترین صلہ عطا فرمائے، دوامِ صحت وعافیت کے ساتھ پرسکون زندگی عطا کرے۔ آمین 


 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Share this post

Loading...