ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کئے جانے پر کرناٹک کے تعلیمی حلقوں میں نہایت ہی مسرت کی لہر دیکھی گئی ہے۔اور شاہین ادارہ جات میں مسرت و جشن کا ماحول دیکھا گیا ۔اور مُختلف شخصیات و تنظیموں کی جانب سے انھیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔***
آج دور درشن چندنا پر محمد آصف الدین خصوصی پروگرام نشر کیا جائے گا
بیدر۔16؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔پروفیسر مدار پرنسپل وزڈم پی یو کالج بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ جماعت دہم کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے اور عنقریب پی یو سی سالِ دوم کے نتائج کا اعلان بھی ہوگا‘ اس کے پیشِ نظر جماعت دہم اور پی یو سی سالِ دوم کے طلباء کی آگے کی تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے کیرئیر گائنڈنس کی بنیاد پر تفصیلی معلومات پر مبنی گروپ ڈسکیشن بعنوان ’’تعلیمی رہنمائی ‘‘پروگرام دوردرشن چندنا ٹی وی پر16مئی بروز ہفتہ بوقت 3:30بجے تا4بجے نشر کیا جارہا ہے۔اس گروپ ڈسکیشن میں ماہرِ تعلیم‘معروف و ممتاز مقرراور کیرئیر گائیڈنس کے تجربہ کار جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات بیدرحصہ لے رہے ہیں ۔محمد آصف الدین نے اس طرح کے مُختلف تنظیموں اور انجمنوں کی جانب سے منعقدہ پروگرامس میں بہتر انداز میں طلباء کی رہنمائی کرتے آرہے ہیں۔اس گروپ ڈسکیشن میں معروف صحافی جناب سید تنویر احمد ڈائریکٹر برینی اسٹارس گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بنگلور‘اور برادر محمد عقیل احمد کیمپس سکریٹری ایس آئی او کرناٹک زون بھی حصہ لیں گے۔اس گروپ ڈسکیشن میں جماعت دہم اور پی یو سی سالِ دوم کے بعد تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے طلباء کی بھر پور رہنمائی کے ساتھ ساتھ اولیائے طلباء اور معاشرہ کے اہم رول پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جماعت دہم اور پی یو سی سالِ دوم کے طلباء اور اولیائے طلباء سے گزارش کی جاتی ہے کے وقتِ مقررہ پر دوردرشن چندنا ٹی وی پر اس خصوصی پروگرام کا مشاہد ہ کرتے ہوئے پروگرام سے مستفید ہوں۔***
ایس سی ایس ٹی طبقات کیلئے علیحدہ کاسٹ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا
بیدر۔16؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔تحصیلدار بیدر نے بتیا ہے کہ ضلع میں گرام پنچایت انتخابات کیلئے کاسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے ایس سی ؍ ایس ٹی طبقات کے لوگ دوسرے کسی بھی مقصد کے تحت کاسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کئے ہوں تو اُس کو انتخابات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایس سی ؍ایس ٹی طبقات کے لوگوں کو علیحدہ کاسٹ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔***
حاجی سُلطان میموریل ہائی اسکول کے شاندار نتائج
بیدر۔16؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔صدر مدرس حاجی سُلطان میموریل اُردو ہائی اسکول کے پریس نوٹ کے بموجب مدرسہ ہذا کے جماعتِ دہم کے شاندار نتائج آئے ہیں ۔جملہ156طلباء و طالبات کامیاب ہوئے ہیں ۔درجہ اول میں 29‘درجہ دوم میں57اور درجہ سوم میں 70طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔سوسائٹی کے عہدیداران و اراکین نے اس شاندار کامیابی پر صدر مدرس ‘تدریسی اسٹاف طلباء اور اولیاءْ طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔***
جامع مسجد میں شبِ معراج کے پیشِ نظر ’’جلسہ فضائل شبِ معراج کا انعقاد
بیدر۔16؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔جناب شاہ قادر پاشاہ قادریمعتمد عمومی مجلس انتظامی کمیٹی جامع مسجد بیدر کے بموجب مورخہ 16مئی بروز ہفتہ بوجہشب معراج جامع مسجد بیدر میں نماز عشاء ٹھیک10 ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء حسب عمل روایت قدیم جلسہ جشن معراج النبی ؐمنعقد ہوگا۔ جلسہ کو بیرونی اور مقامی ممتازعلمائے دین مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز قراء ت کلام پاک سے ہوگا ۔ ممتاز نعت خواں حمد و نعت کا نذرآنہ پیش کریں گے ۔ تمام عہدیداران و ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔
حکومت سماجی اور اقتصادی دونوں ہی شعبہ جات کو یکساں اہمیت دے رہی ہے۔سدارامیا
بیدر۔16؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔وزیر اعلی سدارامیا نے اپنی حکومت کو اقتصادی بہتری اور ترقی کے تئیں یقینی طورپر کہا کہ یہ سماجی بہتری کے علاقے میں اہم کام کررہی ہے اور حکومت کی اقتصادی بہتری کی طرف بھی مکمل توجہ ہے۔ حکومت دو سال پورے ہونے کے موقع پر انھوں نے بتایا کہ ان کی حکومت سماجی اور اقتصادی دونوں ہی شعبہ جات کو یکساں اہمیت دے رہی ہے۔ اور دونوں ہی شعبہ جات میں ضروری اصلاحات اور ترقی فی یقین ہے۔ انھوں نے کہا کہ صنعتی سرمایہ کاری کیلئے آج بھی کرناٹک سرمایہ کاروں کی پسندیدہ ریاست ہے اور حکومت نے بھی آبپاشی ‘توانائی ‘صنعت ‘بنیادی ڈھانچے بشمول خدمت کے علاقے میں آئی ٹی اور بی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے بہت اقتصادی پروگرام پرعمل کئے ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی بی جے پی اور جنتادل(ایس) نے گرام پنچایت اور بی بی ایم پی انتخابات کے حکومت کی تصویر کو خراب کرنے کے مقصد سے ایسے الزامات لگائے ہیں ۔ساتھ ہی دونوں ہی انتخابات میں کانگریس بہتر کارکردگی کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ کرناٹک ایک ترقی پسند ریاست ہے اور صنعتی سرمایہ کاری میں کمی آنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت ریاست کے پسماندہ کمیونیٹیز ایس سی ؍ایس ٹی ‘پچھڑے طبقات اور اقلیتوں کو مضبوط کرنے کیلئے مصروفِ عمل ہے ۔اور اس سمت میں اُٹھائے گئے قدم سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔لیکن ا سکا یہ مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے کہ سماجی شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے سے دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ حکومت نے بنیادی تعمیراتی اور دیگر اہم علاقوں کیلئے ضروری فنڈ جاری کئے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت نے ریاست میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئی صنعتی پالیسی جاری کی ہے۔ جس کی وجہ سے کرناٹک موجودہ دور میں ملک کی سربراہ ترقی پسند ریاست بن گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت اقتدار پر آنے کے بعد 95ہزار 560کروڑ روپیے کے صنعتی سرمایہ کاری کی منظوری ملی ہے۔ جبکہ 2.27لاکھ نئے روزگار پیداہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اسی سال گلوبل اویسٹرس میٹ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے اور ہمیں اُمیدہے کہ صنعت اور خدمات دونوں ہی علاقوں میں ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ غریبوں کی دوست حکومت ہونے کے مطلب صنعتی ترقی کے خلاف ورزی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے علاوہ وزارتِ خزانہ بھی انہی کی طرف سے گزشتہ تین سال تین بجٹ پیش کئے گئے‘ لیکن کسی بھی علاقے نے بجٹ کو لے کر اعتراض ظاہر نہیں کیا ‘ کیونکہ کرناٹک ملک میں سب سے زیادہ جی ایس ڈی پی والی ریاست ہے اور میری مدت کے دوران ا س میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگلے تین سال وہ وزیر اعلی رہیں گے اور ریاست کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے ۔مسٹر سدارامیا نے کہاکہ میں ریاست کی جامع ترقی کا حامی ہوں اور صنعتی علاقے بشمول ریاست کے عوام کو یقین کراتا ہوں کہ ہم ہرمیدان میں ترقی کریں گے۔
ریاستِ کرناٹک کے چند اضلاع ڈینگو میں کا زور
بیدر۔16؍مئی۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔سرکاری اور نجی اسپتالوں کا کہنا ہے کہ ڈینگو اور چکون گنیا کی علامت کے ساتھ تحقیقات کیلئے مریضوں کے اسپتال پہنچے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جئے نگر اسپتال کے ریسڈینٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کشور کمتکر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور مجلسِ بلدیہ کے ساتھ لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔لوگ اپنی طرف سے احتیاط کریں تو معاملات کو30سے40فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ڈینگو سے متاثرہ اضلاع جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد کی تفصیل اس طرح بتائی گئی ہے۔ بنگلور57‘بلاری53‘رائچور29‘چترادرگہ18‘میسور17‘شیموگہ17‘داونگیرا15‘جنوبی کنڑا15‘کولار10‘رام نگرم11‘چکمنگلور13ہیں ۔ریاستی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ایچ سی رمیش نے بتایا کہ تمام اضلاع کے افرسان کو ڈینگو اور چکون گنیا جیسی بیماریوں کے کنٹرول کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔بلاری اور رائچور میں ڈینگو کے معاملہ زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آندھرا پردیش کی آبادی اس میں آجاتی ہے ۔صحت کے ملازمینکو بھی بیداری پروگراموں میں لگایا گیا ہے۔ مدارس میں بھی خاص بیداری پروگرام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ صاف صفائی پر خصوصی دھیان رکھیں ‘کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ۔
Share this post
