عبدالباعث ابن عبدالباسط کاڑلی کی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی

 

کیمیکل انجینئرنگ کے شعبہ میں بہترین کارکردگی پر چھ طلائی طمغوں سے نوازا گیا 

بھٹکل 04؍ اگست 2018(فکروخبرنیوز) تعلیمی میدان میں جس قدر ترقی ہوگی اتنا ہی قوم ملت کا فائدہ پہنچے گا۔ بھٹکل جہاں کی بہت سے خصوصیات ہیں وہاں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ رقبہ کے اعتبار سے تین چار کلو میٹر کے اندر سمٹ جانے والے اس شہر میں تعلیم یافتہ لوگ کثرت سے موجود ہیں اور تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔یہاں بسنے والی نئی نسل بھی تعلیم کے ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہی ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج ایک اور نوجوان نے تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منواتے ہوئے قوم و ملت کا نام روشن کیا ہے۔ عبدالباعث ابن عبدالباسط کاڑلی کو سدا گنگا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقسیمِ اسناد کی تقریب میں کیمیکل انجینئرنگ کے شعبہ میں ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں چھ طلائی طمغوں (Gold medals) سے نوازا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل تمل ناڈو کیے تریچھی شہر میں عالمی سیمینار میں پیش کردہ مقالہ کو ایوارڈ کا مستحق قرار پایا تھا۔ عبدالباعث نے اپنی تعلیمی دو رکا آغاز انجمن حامئ مسلمین بھٹکل سے کیا اور ایس ایس ایل سی میں شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے تمام ملی اسکولوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی جس پر انہیں وقارِ انجمن ایوراڈ سے نوازا گیا تھا۔ادارہ فکروخبر عبدالباعث ابن عبدالاسط کاڑلی کو اس کامیابی پر خصوصی مبارکبادی پیش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ انہیں مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین

Share this post

Loading...