بھٹکل 03؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) انٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے آج بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے کام کرنے کے عزم کے ساتھ ایک بیداری ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر سدیندرا کالج بھٹکل میں ایک اہم پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بدعنوانی (کرپشن) کو ختم کرنے کے لیے افسران کا تعاون کرنے کی بات کہی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے ، جبکہ یہاں بغیر رشوت کے کام کرنا چاہیے۔ آج کل ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہاں پر رشوت خوری کے ذریعہ کام کیے جارہے ہیں اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کی کوششیں بعض لوگ جاری رکھیں ہیں۔ 1998میں بنے قانون کے مطابق بغیر رشوت کے عوامی کام کرنا چاہیے ۔ حکومت نے اس رشوت خوری سے عوام کو بچانے کے لیے انٹی کرپشن بیورو نامی ایک محکمہ قائم کیا ہے جس کے ذریعہ ان چیزوں کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اس سلسلہ میں وہ محکمہ کا تعاون کریں اور جہاں جہاں بھی اس طرح کے افراد سرکاری محکموں میں نظر آئیں تو انٹی کرپشن بیورو کے ذمہ داروں سے رابطہ کرتے ہوئے اس پر روک لگانے میں اپنا اہم تعاون پیش کریں۔ پروگرام میں اس کو ختم کرنے کے لیے عوام سے عہد بھی لیا گیا۔ اس موقع پر اے سی بی کے ضلع اترکنڑا کے ڈی وائی ایس پی گریش این وی بھی موجود تھے۔
Share this post
