آبائی جائیداد کے تنازعہ :چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بتا یا جا تا ہے کہ سوموار کے روز اپنے معمول کے مطا بق سادھو منجو ناتھ سے اسی معاملہ کو لے کر بھڑ گیا ،جب دو نوں کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا تو سادھو نے لکڑی کی ایک ڈنڈے سے اپنے بڑے بھائی منجو ناتھ پر حملہ کیااور اس کے سر اور جسم کے دیگر نازک اعضاء کو زخمی کردیا۔جس کی بنا پر منجو ناتھ بری طرح زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا ،ان کے محلہ کے ایک شخص سندر مو گیر کو جب اس واقعہ کی اطلاع ملی تو اس نے فورا زخمی منجو ناتھ کو ضلع کے گورنمنٹ ہسپتال میں ایڈمٹ کر دیا ،لیکن زخم اتنے گہرا تھے کہ وہ اس کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہوگیا۔سندر موگیر کی طرف سے درج شدہ شکایت کی بنیاد پر ہری یڈکا پولیس نے سادھو کو گرفتار کر لیا ہے ،مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

Share this post

Loading...