ابناء جامعہ کی ذمہ داری نوجوان علماء کے کندھوں پر:مولانا محمد حسین گیما ندوی

وہ آج بعد ظہر دو بجے مولانا الیاس ندوی کی رہائش گاہ بابِ علی میں منعقدہ ابناء جامعہ کی انتظامیہ نشست سے مخاطب تھے ۔ملحوظ رہے کہ ابنائے جامعہ کی نئی انتظامیہ کی تشکیل گذشتہ جمعرات کو جامعہ آباد بھٹکل میں عمل میں لائی گئی تھی اور اسی نشست میں انتظامیہ کے اراکین کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ اس نشست میں آئندہ دو سالہ میعاد کے لیے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس کی تفصیلات کچھ یوں ہے ۔
صدر : مولانااسامہ صدیقی ندوی 
نائب صدر : مولانا محمد انصار ندوی 
سکریٹری : مولانا عمیر خلیفہ ندوی 
نائب سکریٹری : ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی 
خازن : مولانا عرفان ندوی
محاسب : مولانا مقبول احمد ندوی 
عصر کے قریب یہ نشست اختتام کو پہونچی ۔ مولانا الیاس ندوی کی طرف سے انتظامیہ کے تمام ممبران کو بہترین ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

 

 

gas

Share this post

Loading...