اب مسلم لیڈروں کے خلاف رچی گئی سازش؟(مزید قومی خبریں)

مقامی لوگوں نے یہ بھی کہاکہ اس طرح کے الزامات عمران مسعودکے خلاف بی جے پی کی سازش ہے جوان کی مقبولیت سے پریشان ہوکران پربے بنیادالزامات لگارہی ہے۔اگرواقعہ کی صحیح تحقیقات ہو یہ سب کچھ واضح ہوجائے گاکہ یہ سازش کس کی رچی ہوئی ہے۔ عمران مسعودنے یہ واضح کیاکہ ٹی وی چینلز پر چل رہی میری ویڈیو ریکارڈنگ چھ ماہ پرانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرا اس ملک کے قانون اور جمہوریت میں یقین ہے ۔ریکارڈنگ میں دکھائے جا رہے میرے بیان کا مطلب نریندر مودی کو سیاسی سبق سکھانے سے ہے ،مغربی اتر پردیش میں عام بول چال کی زبان میں اس طرح کے محاورے عام بات ہیں۔لیکن میرے بیان کا غلط مطلب نکالا جا رہا ہے اور وہ بھی اس بات کو جانے بغیر کہ یہ بیان کس تناظر میں دیا گیا ہے ، اس کے پہلے اور بعد میں میں نے کیا کہا ۔کانگریسی لیڈرنے یہ بھی کہاکہ میں تشدد میں یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی میری کانگریس پارٹی تشدد پر یقین رکھتی ہے ۔نریندر مودی سے ہماری لڑائی سیاسی ہے ، جسے ہم گجرات کیا پورے ملک میں لڑتے آ رہے ہیں ۔سہارنپور ضلع کے لوگ گواہ ہیں کہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنانے میں جتنی میری خدمات ہیں ، اتنی کسی سیاسی شخصیت کی نہیں ہیں۔میری کوششوں کا ہی نتیجہ رہا کہ فرقہ وارانہ طاقتیں لاکھ کوششوں کے باوجود بھی سہارنپور میں فرقہ وارانہ فساد کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں ۔انہوں نے اس واقعہ کواپنے خلاف ایک سازش کاحصہ بتاتے ہوئے کہاکہ میرے اور میرے خاندان والوں پر بی ایس پی حکومت میں جھوٹے مقدمے درج ہوئے ۔اب بی جے پی صدر لکشمی کانت واجپئی کی گیدڑ بھبھکی میں بھی نہیں آنے والا ، جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت بنے گی تو عمران کا علاج کر دیں گے،میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں ۔عمران مسعودنے بی جے پی لیڈرکی دھمکی کے ضمن میں کہاکہ یہ توذہنی مریض ہی یہ مان سکتے ہیں کہ مودی وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں ۔جس دن پورا ملک بی جے پی کے نظریہ والا ہو جائے گا ، اس دن یہ اس ملک میں انسانیت مر چکی ہو گی۔


شیوسینا میں قیادت کافقدان ، دودھ گاؤنکر 

ممبئی۔29مارچ( ڈاکٹر محمدشمس الحق ؍فکروخبر ) گنیش دودھ گاؤنکر جنھوں نے کل شیوسینا چھوڑ کر این سی پی میں میں شمولیت اختیار کرلی آج اپنے ایک بیان میں کہاکہ شیوسینا اب تقریبا ختم ہوچکی ہے ۔کیو ں کہ شیوسینا میں قیادت نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے اور ادھو ٹھاکرے میں کوئی ٹھوس فیصلہ لینے کی صلاحیت ہے ہی نہیں ۔انہو ں نے ایک انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ شیوسینا کے چھ اراکین پارلیمنٹ کانگریس ،این سی پی کے رابطہ میں تھے ابھی اور ہیں جنہیں شیوسینا چھوڑنے میں اپنی عافیت نظر آرہی ہے ۔ دریں اثناء دودھ گاؤ نکر کے آج کے بیان سے شیوسینا میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔.


بی جے پی کی منسے کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت 

ممبئی۔29مارچ( ڈاکٹر محمدشمس الحق ؍فکروخبر )مہاراشٹر بی جے پی یونٹ کی جانب سے آج الیکشن کمیشن میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے کہ ایم این ایس بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے نام اور ان کی تصویر کا فائدہ اٹھارہی ہے جوضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی میں شامل ہے ۔ دی گئی شکایت میں کہاگیاہے کہ مودی کا نام مہاراشٹر کے ہرگاؤں کے بچے بچے کی زبان پر ہے اور ایم این ایس کی جانب سے مودی اور راج ٹھاکرے کی ملاقاتی تصویر کو پیش کرکے اس کافائدہ اٹھایاجارہاہے ۔تاکہ رائے دہندگان کو بیوقوف بنایاجائے۔ 


۲؍اپریل تک تمام پنج نامے مکمل کرلئے جائیں گے ، ہائی کورٹ میں حکومت کا حلف نامہ پیش 

پربھنی۔29مارچ( ڈاکٹر محمدشمس الحق ؍فکروخبر ) گزشتہ ما ہ پورے ملک میں غیر موسمی بارش ہوئی مقامات پر ژالہ باری کے باعث ریاست مہاراشٹر میں زبردست تباہی ہوئی تھی جس کاہنوز صحیح انداز بھی نہیں لگایاجاسکا۔ نیز پیداشدہ حالات میں لاچار ومجبوور کسانوں نے آئے دن خود کشی کاراستہ اختیار کرلیاتھا ۔ دریں اثناء آج ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کو مطلع کیاکہ تمام متاثرہ کسانوں کو آئندہ ۵؍اپریل تا ۱۵؍اپریل کے دوران امداد کاپہلا ہفتہ ادا کردیاجائے گا۔ حکومت نے اپنے حلف نامہ میں مزید کہا کہ آئندہ ۲؍اپریل تک تمام مثاثر علاقوں میں پنچ نامے مکمل کرلئے جائیں گے۔ بتایاجاتاہے کہ پربھنی میں پنچ نامہ کے دوران ایک ایسا معاملہ سامنے آیا کہ کسان کی زمین سات بارہ سے ہی غائب بتائی گئی او رپوچھنے پر پتہ چلاہے کہ تلاٹھی رشوت مانگ رہاہے اس خصوص میں معاملہ کی تفتیش کاآغاز کردیاگیاہے۔ 

Share this post

Loading...