آئندہ پارلیمانی انتخابات میں ملائم سنگھ یادو کا مرکزی رول(مزید اہم ترین خبریں)

مسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ گوکہ ہم اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہیں اور ہم ہماری نظریں 2019 کے پارلیمانی انتخابات پر بھی ہیں اور ہمیں یہ ایقان ہے کہ اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل ہوگی۔ لہذا ریاستی انتخابات میں کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گالیکن 2019 کے انتخابات میں اگر کوئی ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے تو خیرمقدم کیا جائے گا۔ اکھلیش یادو نے یہ توقع ظاہر کی کہ اترپردیش کا کوئی لیڈر 2019 کے انتخابات کے دوران مرکزی رول ادا کرے اور میری یہ خواہش ہے کہ یہ لیڈر سماجوادی ہونا چاہیئے۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ آئندہ عام انتخابات میں نتیش کمار کو مرکزی لیڈر کی حیثیت سے ان کی پارٹی قبول کرے گی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل جب عظیم اتحاد تشکیل دیا گیا تھا اس وقت نیتا جی ( ملائم سنگھ )صدر تھے۔ اورتمام لیڈروں نے انہیں صدر بنایا تھا لیکن داخلی سیاست کی وجہ سے نیتا جی کو نظرانداز کردیا گیا اور نتیش اور لالو پرساد نے انہیں ( ملائم سنگھ ) کو باہر راستہ کیوں دکھایا وہی جواب دے سکتے ہیں۔ چیف منسٹر اتر پردیش نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی جو کہ پارٹی کیلئے اگنی پریکشا ( تیزابی آزمائش ) ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ بہار کے انتخابات میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کو شکست اٹھانی پڑی لیکن اتر پردیش کے رائے دہندوںنے سب سے پہلے فرقہ پرستوں کو دھول چٹائی تھی۔واضح رہے کہ اکھیلیش یادو نے حال ہی میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ ان کے والد ملائم سنگھ یادو کو وزیر اعظم اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو نائب وزیر اعظم بنائے جانے کی شرط پر پارلیمانی انتخابات میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس میں اتحاد ہوسکتا ہے۔


الوال میں عاشق جوڑے کی خودکشی

ٹرین کے آگے چھلانگ، محبت میں گرفتار ہونے کا انجام

حیدرآباد۔13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/ذرائع)شہر کے نواحی علاقے الوال میں ایک عاشق جوڑے نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ طویل ملاقات، بحث و تکرار کے بعد دونوں نے اس نتیجہ پر پہنچ کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے یہ بات بتائی۔ سب انسپکٹر ریلوے پولیس مسٹر پرمود کے مطابق لڑکی صبح کے اوقات میں ہلاک ہوگئی جبکہ لڑکا شام کے 4بجے علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ 23سالہ نرسنگ اور سریشا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کی محبت میں وہ گرفتار تھے ، آج دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں میں کافی دیر تک بات چیت اور بحث تکرار جاری تھی جس کے بعد دونوں نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی۔ لڑکی سریشا جو ڈگری سال دوم کی طالبہ تھی اس نے نرسنگ سے شادی کیلئے اصرار کیا اور فوری شادی کیلئے زور دے رہی تھی جس پر لڑکا فوری شادی کیلئے تیار نہیں تھا۔ ریلوے پولیس کے مطابق نرسنگ پیشہ سے لفٹ میکانک جو سروینٹ کالونی اوت کنٹہ الوال میں رہتا تھا اس کے والدین کی موت ہوگئی تھی اور وہ دادی اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ رہتا تھا۔ ایک سال قبل نرسنگ کی دوستی سریشا سے ہوئی جومحبت میں بدل گئی۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ سریشا کے والدین بھی اپنی لڑکی کی حرکتوں اور محبت سے ناواقف تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسنگ راؤ فوری شادی کرنے کیلئے تیار نہیں تھا اس نے اپنی محبوبہ سریشا سے کچھ وقت انتظار کرنے کی درخواست کررہا تھا چونکہ چھوٹے بھائی کو مستقل کاروبار سے جوڑنے کے بعد شادی کرنا چاہتا تھا۔ تاہم اس کی محبوبہ نہیں مانی اور دونوں نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔


سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/ذرائع) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر اور میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ سرینواس جو پیشہ سے ہوٹل کا کاروبار کرتا تھا۔ پدا عنبر پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وہ حیات نگر علاقہ میں کل رات سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 19 سالہ جانکی رمنا جو بی ٹیک سال دوم کا طالب اور پرشانت نگر میرپیٹ علاقہ کے ساکن ستیش چندرا کا بیٹا تھا۔ کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔


پارلیمنٹ تعطل پر اپوزیشن سے مشاورت کا مطالبہ

نئی دہلی۔13؍ڈسمبر۔(فکروخبر/ذرائع)پارلیمنٹ میں آج بھی شور شرابہ اور ہنگامہ کے مناظر کے باعث ایوان کی کارروائی کو ایک سے زائد مرتبہ ملتوی کردینا پڑا جبکہ جنتا دل متحدہ نے الزام عائد کیا کہ بعض وزراء تحکمانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن سے مشاورت کرتے ہوئے جاریہ تعطل کے مسئلہ کا حل تلاش کرے۔پارٹی ترجمان مسٹر کے سی تیاگی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کو چاہیئے کہ تعطل ختم کرنے کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کرے تاکہ مسئلہ کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کیا جاسکے۔146 نیشنل ہیرالڈ145 کیس میں صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہلو گاندھی کو سمن جاری کرنے پر انتقامی سیاست قرار دیتے ہوئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے آج چوتھے دن بھی راجیہ سبھا میں ہنگامہ برپا کردیا جس کے باعث ایوان کی کارروائی کو وقفہ وقفہ سے ملتوی کردیا گیا۔ مسٹر تیاگی نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی کارروائی چلائی جائے لیکن بعض وزرائکی ہٹ دھرمی اور ضدی رویہ کے باعث ایوان کو سہل اندا ز میں چلنے میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی پر عوامی رقومات ضائع ہوجانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ میں بھی پارلیمنٹ کی کارروائی پر رقومات ضائع ہوجانے پر فکر مند ہوں لیکن اس سے زیادہ غریب کسانوں کے نقصانات تشویشناک ہے جوکہ اقل ترین امدادی قیمتوں سے محروم ہیں۔

Share this post

Loading...