آوارہ بیل اور مویشیوں سے بڑھتی پریشانیاں

لاپرواہی میں کوئی کمی نہیں آرہی اور عام عوام کے مسائل اوران کے جانوں کی کوئی پرواہ نہیں کررہے ہیں۔ واقعہ کے مطابق آج مغرب بعد مدینہ کالونی کی جانب سے آرہا ایک رکشہ جب نوائط کالونی اہم شاہراہ بالمقابل نوین ڈائمن ٹائل شوروم کے پاس سے گذررہا تھا کہ اچانک کارگیدے کراس کی جانب سے ہانپتا دوڑتا ہوا آیا بیل رکشہ سے ٹکراگیا ہے۔رکشہ ڈرائیور فوری بریک لگانے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹلا جب کہ رکشہ کا سامنے کے حصے کو نقصان پہنچا ہے ، اور رکشہ ڈرائیور ریاض کو چوٹ پہنچی ہے ، چشم دید گواہوں کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے فوری طور پر بریک لگانے سے رکشہ پر سوار خاتون اور بچہ محفوظ رہے بصورتِ دیگر اگر بیل کے زبردست ٹکراؤ سے رکشہ پلٹ جاتا تو بغل سے گذرہے کئی سواریوں سے ٹکراجانے کا خطرہ تھا۔ اسی بات کو لے کر یہاں عوام جمع ہونے لگے اور مویشی مالکان کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ آدھ ایک گھنٹے کے گفت وشنید اور پھر برہمی کے بعد عوام نے فیصلہ لیا کہ اب یہ معاملہ شہر بھٹکل کی تنظیم کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ سرکاری افسران اور متعلقہ مویشی مالکان سے رجوع کریں اور بیلوں کو اس طرح لاوارث راستوں میں چھوڑنے سے پرہیز کریں ۔

Share this post

Loading...