آسام میں مبینہ فرضی انکاونٹر کی جوڈیثرل تحقیقات کے لئے اپوزیشن لیڈرکا مطالبہ

سیکیا نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ مذکور ہ دونوجوانوں کے فرضی انکاونٹر میں ہلاک کرنے کی بات کسی اور نہیں بلکہ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل نارتھ ایسٹ سیکٹر راجنیش رائے نے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مصلح فورسس( خصوصی اختیارات) ایکٹ اور یونفائینڈ کمانڈ کا مطلب مرکزی حکومت آسام کے سیکورٹی معاملات میں کچھ بڑا کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ  ماضی کا زیادہ حوالہ دئے بغیر میں آپ(سنگھ) سے درخواست کرتاہوں کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے اور اس قسم کے غیر جمہوری اور غیرانسانی حرکتوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ بزدل بی جے پی لیڈر اندرسین ریڈی

حیدرآباد : 04؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع)  بی جے پی لیلآر این اندر سین ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ وہ بزدل ہیں اور وہ دوسروں کو چیلنجس کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اندر سین ریڈی نے الزام عائد کیا کہ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر اخبارات میں جو اشتہارات شائع کئے گئے تھے وہ سب جھوٹ ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ آیا وہ بافندوں کو ماہانہ 10 ہزار روپئے رعایت فراہم کر رہے ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بافندوںکو جو سبسڈی دی جا رہی ہے وہ ادائیگی در اصل مرکزی حکومت کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر المام عائد کیا کہ وہ بی سی  ایس سی اور ایس ٹیز کی تنظیموں میں اختلافات پیدا کرکے انہیں کمزور کر رہے ہیں۔

Share this post

Loading...