بیٹی(آروشی ) کو قتل کرنے والے تلوارفیملی کو عمرقید کی سزا

حالات ثبوت ہی بنیاد
سی بی آئی کے وکیل آر کے سینی نے کہا کہ معاملے کا اہم زور حالات ثبوت پر مبنی تھا . اس نے قتل کے معاملے میں تلوار جوڑے کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کیا . کورٹ نے ان ثبوتوں کو دیکھا اور ان پر اتفاق کیا.
جانچ پر ظاہر شک
نوپور کی بہن وندنا نے کہا کہ اس فیصلے کا. ذہن پہلے ہی بنا لیا گیا تھا . اگر کیس چلانے کا یہ طریقہ ہے تو مقدمہ چلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے . ثبوت کو کوئی نہیں دیکھنا چاہتا ہے .
فیصلے کا اندازہ تھا
ہم فیصلے سے بہت دکھی ہیں ، ہمیں ایک ایسے جرم کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ، جو ہم نے کیا ہی نہیں . مگر ہم ہار نہیں مانیں گے اور انصاف کے لئے جنگ جاری رکھیں گے .
ہائی کورٹ جائیں گے:
سی بی آئی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد جیل سے باہر جاتے ہوئے راجیش اور نوپور تلوار نے کہا کہ انہیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے . سزا سننے کے بعد عدالت کے فیصلے کے خلاف وہ ہائی کورٹ میں اسے چیلنج کرے گا . کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سی بی آئی کے وکیل وی کے سینی اور بی سنگھ نے کہا کہ کورٹ نے بہترین حکم کیا ہے . قتل میں تلوار جوڑے کا ہی ہاتھ ہے . سی بی آئی نے معاملے میں تلوار جوڑے کو ہی اہم ملزم بنایا تھا .

عمارت منہدم ہونے سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک ، 2 زخمی

بنگلور ۔ 26 نومبر (فکروخبر/ذرائع)بنگلور میں عمارت منہدم ہونے کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بنگلور میں خستہ حال رہائشی عمارت گرنے کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت 4 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسلم ہاسٹل کی2منزلہ عمارت تعمیر کرنے قمرالاسلام کی ہدایت

گلبرگہ26؍نومبر(فکروخبر/ذرائع) گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس اقلیتی بہبود وقف و حج نے مدینہ بلڈنگ میں واقع مسلم ہاسٹل گلبرگہ کی موجودہ عمارت کی جگہ G+2جدید عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے ، جس میں 200مسلم طلباء کے قیام کی گنجائش ہوگی۔ مسلم ہاسٹل کی عمارت کو منہدم کر کے شاپنگ کامپلکس تعمیر کرنے اور ہاسٹل میں مقیم طلباء کو بیدخل کرنے کے پروپگینڈہ پر توجہ کرتے ہوئے وزیر وقف الحاج قمرالاسلام نے مدینہ بلڈنگ کے متولی شفیق الرحمن کو ایوان شاہی گلبرگہ میں طلب کرتے ہوئے تقدس مآب ڈاکٹر الحاج سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ نوازؒ و معزز رکن کرناٹک وقف بورڈ کی موجودگی میں مسلم ہاسٹل کی G+2جدید عمارت تعمیر کرنے کا پلان گلبرگہ سٹی کارپوریشن کی منظوری سے کرناٹک وقف بورڈ کو پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر حاجی جمیل الرحمن سیکریٹری نیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی ، محمد زاہد سابق مئیراور محمد اصغرچلبل صدر گلبرگہ شمال بلاک کانگریس آئی ، دیگر اصحاب موجود تھے ۔ الحاج قمرالاسلام نے مسلم ہاسٹل میں مقیم طلباء کو تیقن دیا کہ اُنہیں ہاسٹل سے بیدخل نہیں کیا جائیگا، بلکہ ہاسٹل میں طلباء کے قیام کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا ۔ دستور کی دفعہ(J)371میں ترمیم کے بعد ریاستی گورنر کی جانب سے جاری کئے گئے آرڈیننس کے مطابق علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے طلباء کو تعلیمی داخلوں میں 80فیصد تحفظات مہیا ہونے والے ہیں ۔ ایسی صورت میں طلباء کے لئے ہاسٹلس میں قیام کی زیادہ گنجائش مہیا کرنی پڑے گی ۔ الحاج قمرالاسلام صاحب نے اسی بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مسلم ہاسٹل میں طلباء کے قیام کی گنجائش میں اضافہ کرنے اسے دو منزلہ G+2تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 

بیدر میں اساتذہ کا تر بیتی پروگرام۔اختتامی تقریب

بیدر 26؍نومبر (فکروخبر/ذرائع) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے بیدر ،کرناٹک میں منعقدہ تر بیتی پروگرام کے دوران شرکا کو مخاطب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے کہا کہ اساتذہ کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو جائے تو نئی نسل کا مستقبل سنور سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تر بیتی پروگرام کے بعد بھی ہر معلم کو اپنا محاسبہ کر تے رہنا چاہیے کیو نکہ امتحان کے اچھے نتائج کے لئے اچھی تدریس نا گزیر ہے۔اس موقع پر اجول کمار گھوش ،چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ،ضلع پنچایت ،بیدر نے کہا کہ اردو ایک شیریں زبان ہے اور اردو تہذیب لا ثانی ہے۔اساتذہ کے تر بیتی پروگرام کو اچھی پیش قدمی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کی یہ کوشش یقیناًکارگر ثابت ہو گی۔ شاہین ادارہ جات کے سر براہ عبدالقدیر نے کہا کہ بیدر کے اساتذہ میں علم کی کمی نہیں ہے البتہ موثر تدریس کے لئے ان کو تر غیب دینے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر اردو میڈیم اساتذہ کو اس بات کا احساس دلانا ہو گا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر کے بڑا کار نامہ انجام دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر مصبا ح الانظر، اسسٹنٹ پروفیسر ،مانُو نے بتا یا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تر قی کے لئے تر بیتی پروگرام منعقد کئے جا تے ہیں تاکہ انہیں تعلیمی مسائل پر غور و فکر کر نے کے لئے آمادہ کیا جا سکے اور تدریس کو موثر بنا نے کا گر سکھا یا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کا مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم نہ صرف معلمین کو اپنا محاسبہ کر نے کے لئے راغب کر تا ہے بلکہ انہیں تدریسی مسئلوں کا حل نکالنے کے لائق بھی بنا تا ہے۔قبل ازیں پروفیسر دوست محمد خان ،اورنگ آباد اور عبد المعز ،رکن اسٹیٹ ریسورس گروپ ،آندھرا پردیش نے بحیثیت ماہرین اساتذہ کو مخاطب کیا۔

ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوششیں کی جاسکتی ہیں۔ آئی بی

نئی دہلی ،جموں۔26نومبر(فکروخبر/ذرائع )مرکزی ہوم منسٹری نے جموں کشمیر سمیت دوسری ریاستی حکومتوں کو اس بات کیلئے خبردار رہنے کی ہدایات دی ہیں کہ فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کی کوششیں کی جاسکتی ہیں۔ انٹلی جنس ادارے یعنی آئی بی کی طرف سے دی گئی تازہ ترین رپورٹوں کے حوالے سے وزارت داخلہ نے حالات پر مسلسل باریک بینی سے نظر گذر رکھنے کو بھی کہا ہے اور ان عناصر کی سرگرمیوں پر بھی سخت قدغن لگانے کی بھی ہدایت دی ہیں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچانے کی کوششوں میں ہیں۔ ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارت اعظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے یکم دسمبرکے جموں دورے کے تناظر میں پولیس و سیکورٹی ایجنسیوں کو چوکس رہنے کو کہا گیا ہے تاکہ فرقہ وارانہ گڑ بڑ پیدا نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق مرکزی انٹلی جنس بیورو یعنی آئی بی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں خاصکر لوک سبھا کے انتخابات کے موقعے پر ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوششیں کی جاسکتی ہیں۔ آئی بی نے اپنی جو تازہ رپورٹ مرکزی ہوم منسٹری کو دی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ کئی ایجنسیاں اس کوشش میں ہیں کہ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچایا جائے اور مختلف فرقوں کے درمیان دوریاں پیدا کرکے فسادات کو پھیلانے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ ان رپورٹوں کے تناظر میں مرکزی وزارت داخلہ نے بھی کئی ریاستوں کو اس بات کی سخت اور واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ ہر حال میں چوکس رہیں اور فرقہ وارانہ بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جموں کشمیر سمیت دوسری ریاستی حکومتوں کو خبردار رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان عناصر پر بھی کڑی سے کڑی نظر رکھی جائے جو اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے فرقہ وارانہ فسادات پھیلا سکیں۔ اطلاع کے مطابق ہوم منسٹری نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی اپنی پولیس فورس کے ساتھ ساتھ دوسری سیکورٹی ایجنسیوں اور خفیہ نیٹ ورک کو بھی متحرک رکھیں اور تال میل بنائے رکھنے کی طرف بھی بھر پور دھیان دیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں نئی دلی میں منعقد پولیس سربراہوں کی تین روزہ کانفرنس کے موقعے پر بھی آئی بی حکام نے اس بات کیلئے پولیس حکام کو خبردار رہنے کو کہا تھا کہ ملک کے کچھ حصوں میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آئی بی کے مطابق لوک سبھا انتخابات کی تاریخیں جتنی جتنی نزدیک آئیں گی اتنی ہی اس طرح کے فسادات رونما ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گی اس لئے پہلے سے ہی چوکسی رکھی جائے اور اس طرح کی کوششیں کرنے والوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے تمام ضروری انتظامات کئے جائیں۔ اس دوران جموں کشمیر کی حکومت بھی غیر معمولی طور متحرک ہوگئی ہے۔ یکم دسمبر کو بی جے پی کے وزارت اعظمیٰ کے امیدوار و گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے دورہ جموں اور ان کے ایک عوامی جلسے میں شرکت کرنے کے مدنظر امن و امان کی صورتحال کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کی پولیس کو خصوصی ہدایات دی گئی ہ

Share this post

Loading...