عام آدمی پارٹی کو انکم ٹیکس محکمے نے 30 کروڑ کا ٹیکس نوٹس بھیجا

اے اے پی لیڈر راگھو چڈا نے ٹیکس نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ صرف ایک واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے 100 فیصد معقولیت، شفافیت اور اپنے فنڈنگ کی عمل آوری کو برقرار رکھا ہے جس کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ مرکز کا انتقام صاف ظاہر ہے کہ وہ کیا کررہی ہے جس نے ہمارے تمام عطیہ کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی خزانچی دیپک باجپئی نے کہا کہ انکم ٹیکس کا یہ نوٹس بے بنیاد ہے۔ گجرات انتخابات سے پہلے ہمیں اس طرح کے اقدامات کا انتظار تھا۔ ہمارا چندہ مکمل طور پرشفاف ہے اور پہلی بار کسی بھی پارٹی کے فنڈزکو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انکم ٹیکس محکمہ نے 7 دسمبر کوپارٹی سے اپنا موقف رکھنے کے لئے کہا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے نوٹس میں عام آدمی پارٹی پر چندا قواعد کے نامناسب ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

Share this post

Loading...