اسی طرح ان شخصیات اور متعلقہ اداروں کے متعلق عوام وخواص کی سطح پر جو غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اس سلسلہ میں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس سلسلہ میں دو تین منٹ کی ایک کلپ بطورِ نمونہ سابق صدر بلدیہ جناب عنایت اللہ صاحب شاہ بندری کے ساتھ آئندہ ہونے والی ملاقات کی ایک ہلکی سی جھلک کی صورت میں پیش کی گئی تھی ،فکروخبر کے اسٹوڈیو میں باضابطہ ابھی کوئی روبروتفصیلی ملاقات ان سے نہیں ہوئی ہے ، اس سلسلہ میں آپ کی قیادت آپ کے حوالے کی مستقل پہلی کڑی کا باضابطہ آغاز موجودہ صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل وسابق جنرل سکریٹری انجمن حامئ مسلمین بھٹکل وسابق ضلعی جج وسیاسی رہنما جناب مزمل صاحب قاضیا سے کیا جارہا ہے ، اس سلسلہ میں فکروخبر میں ان کی باقاعدہ روبرو ملاقات کا پروگرام انشاء اللہ بتاریخ 24؍ اکتوبر 2017 ء بروز منگل بعد نمازِ عشاء فکروخبر کے اسٹوڈیو میں ہوگا ۔شائقین سے گذارش ہے کہ وہ جناب محترم مزمل صاحب قاضیا کی قومی وملی خدمات کے حوالے سے کوئی سوال مثبت انداز میں کرنا چاہتے ہیں یا ان سے متعلقہ اداروں کے متعلق کوئی غلط فہمی پر مبنی سوال ہے تو اس کو تحریری شکل میں مندرجہ ذیل پتہ پراپنے نام وپتہ وموبائل نمبر کی صراحت کے ساتھ24؍ اکتوبر 2017 ء بروز منگل صبح دس بجے تک پہنچادیں۔ آپ ہی کے حوالے سے یہ سوال ان کی خدمت میں رکھا جائے گا اور ان سے جواب حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور’’ آپ کی قیادت آپ کے حوالے‘‘ پروگرام میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بشرطیکہ سوالات ذاتیات پر مبنی نہ ہوں ، مہذب انداز میں اس کو تحریر کیا گیا ہو۔
سوالات پہنچانے کا پتہ ۔
دفتر فکروخبر بھٹکل
شمس الدین روڈ نزد رابطہ کامپلیکس نوائط کالونی بھٹکل
یا اس پتہ پر میل کریں۔
[email protected]
یا اس نمبر پر وھاٹس اپ کریں۔
919108080800 +
الملتمس
ایڈیٹرانچیف فکروخبر بھٹکل
Share this post
