کاسر گوڈ 4اگست2019(فکروخبر)ریلیف ورک کی سماجی تنظیم آئی آر ڈبلیو یعنی آئیڈیل ریلیف ورک کی طلبہ تنظیم ایس آر ڈبلیو کی یونٹ کایہاں کی عالیہ انٹر نیشنل اکیڈمی میں قیام عمل میں آیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں آفات سماوی کے بعد لوگوں کی امداد کرنے والی کیرلا کی اس تنظیم کا کام طلبہ برادری میں شروع کرنے کے لئے اسٹودنس ریلیف روک کی یونٹ کا کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔کاسر گوڈ میں واقع عالیہ انٹر نیشنل اکیڈمی میں ایس آر ڈبلیو کی یونٹ کے قیام کے بعد طلبہ و طالبات سے چار نمائندوں کو منتخب کیا گیا جو یہاں ماہانہ کیمپ کا انعقاد کر کے ریسکیو سے متعلق طور طریقوں سے طلبہ کو واقف کرائیں گے۔ اس سلسلے میں منعقد ایک افتتاحی اجلاس میں عالیہ انٹر نیشنل اکیڈمی کے پرنسپل پی کے محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے خدمت خلق کی اہمیت اجاگرکی اور انسانی بقا کے لئے اس کام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ سال ریاست کیرلا میں آے تباہ کن سیلاب کے راحتی کاموں کے لئے چار ہزار سے زیادہ ریلیف کیمپ میں مختلف کالجس کے طلبہ نے تعاون کیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے باقاعدہ طلبہ کی یونٹ ہی قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کیرلا کے علاوہ ماضی میں کشمیر سیلاب، لاتور زلزلہ، نیپال زلزلہ، گجرات زلزلہ، تمل ناڈو کی سنامی سمیت حالیہ دنوں آئے آسام سیلاب کے لئے بھی امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں ہیں تاکہ انسانی بنیادوں پرصحیح وقت میں لوگوں کی مدد کی جا سکے اور ان کی باز آباد کاری کی جا سکے۔کالج کے آڈیٹوریم میں ہوئے اس پروگرام میں آر ائی ڈبلیوکاسرگوڈ ضلع کے صدر کے کے اسماعیل، مولوی خلیل الرحمن ندوی، ایس ائی او کے ذمہ دار برادر
عبد النافع اور خواتین میں محترمہ فوزیہ صاحبہ سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے موقع کی مناسبت سے بات کی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں کالج کے طلبہ کے درمیان اسٹودنس ریلیف روک کی تنظیم کے لئے ممبر شپ فارم بھی تقسیم کئے گئے۔عالیہ اکیڈمی سے طلبہ میں عبد المصور اور تنصیح الرحمن کو بالترتیب لیڈر اور طالبات میں حوّا ہدی اور فاطمہ محسنہ کو بالتر تیب ذمہ دار منتخب کیا گیا ہے۔ عالیہ انٹر نیشنل اکیڈمی کے ذمہ دران نے تمام منتخب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بہتر پرفارمینس کے لئے دعا کی ہے۔
Share this post
