انسان کی زندگی میں ایسے کئی مواقع آتے ہیں کہ وہ جدوجہد اور محنت سے اپنی غربت کو دور کرسکتا ہے، وقت کا بھرپور استعمال کرنے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کرنی چاہئے۔آج خواتین ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں، دکن ویلفیر اسوسی ایشن اپنی تنظیم کی جانب سے اس طرح کی فلاحی اسکیمیں لاکر غریبوں کا سہارا بن رہاہے ، جو قابلِ تعریف ہے۔ اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید ضمیراللہ شریف نے اپنی صدارتی کلمات میں اسوسی ایشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام غریب غرباء میں تعلیمی بیداری پید اکرنے اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے،طبی امداد اور تجارت میں آگے بڑھنے کے لئے اس طرح کے منصوبے عمل میں لاتی رہتی ہے ، تنظیم کے زیرِ اہتمام گذشتہ سولہ سالوں کے دوران کئی طبی کیمپ، طلباء کے لئے تربیتی کیمپ، اور اسکالرشپ وغیرہ دیتی آئی ہے ، اور اس میں تمام مذہب و سماج اور طبقات کے افراد کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔ انہوں نے یہاں موجود خواتین سے اپیل کی کہ سلائی مشین کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اس سے اپنی روزی روٹی کا زریعہ بنائیں۔ سلائی مشین حاصل کرنے والی خواتین میں ،لیلاوتی گونڈا، مہر بانو، خاتون بی، عائشہ، تبسم، صبا پروین، شبنم ملپا، لطیفہ، اشونی نائیک، چھایا نائیک وغیرہ خواتین ہیں۔ اس موقع پر مولانا شجاع ندوی صاحب نے گفتگو کی، تنظیم کے سکریٹری جناب امجد صاحب نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئے ، نائب صدر نسیم خان نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔
باگل کوٹ : تیراکی کے غرض سے اُترابچہ مگرمچھ کا شکار بنا
باگل کوٹ :یکم مئی (فکروخبرنیوز ) تعلقہ کے آنا دنی نامی علاقے کے گھٹا پربھا نامی ندی میں تیرنے کے لئے اُترے ایک سولہ سالہ لڑکے پر مگرمچھ کے حملہ کرنے کا سنگین حادثہ پیش آیا ہے : اطلاع کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت دنڈپا ہری گجی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ اپنے دوستوں کے ساتھ ندی میں تیرنے کی غرض سے اُترا تھا، سنجئے کے تھوڑی دور جاتے ہی مگرمچھ نے حملہ کرکے زخمی کردیا اور پھر اس کو کھینچنے لگا، قریب میں ہی کپڑے دھورہی عورتوں کی چیخ و پکار کی وجہ سے مگرمچھ حملہ کرنے کے بعد سنجئے کو چھوڑ کر نکل گیا۔ سنجئے کو زخمی حالت میں باہر نکالاگیا تو اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ ضلع انچار ج وزیر، ایس آر پاٹل نے لڑکے کے گھروالوں سے ملاقا ت کرکے دلاسہ دیا اور پانچ لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
Share this post
