کورونا وائرس کی مریضہ کی آخری رسومات ادا کرنے پر بی جے پی کے ایم ایل اے کا اعتراض ، یوٹی قادر نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا

 منگلورو، 25 اپریل 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) 23 اپریل کو کورونا وایرس سے انتقال کر جانے والی بنٹوال کی 75 سالہ خاتون کی آخری رسوم کے خلاف احتجاج پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما یو ٹی قادر نے کہا کہ ایسے حالات میں عوامی نمائندے کو لوگوں کو الجھنوں کو ختم کرنے کے بجائے دیگر غیر ضروری بحث میں شامل ہونا افسوسناک ہے۔ 

جمعرات ک بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر بھرت شیٹی نے اپنے حلقوں کے ہمراہ COVID-19 مریض کے آخری رسومات کی مخالفت کی تھی۔اس غیر انسانی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا کہ یہ ایک ایم ایل اے کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو صحیح سمت میں رہنمائی کرے۔“کوئی بھی مذہب مردہ جسم کے ساتھ اس طرح سلوک کرنے کو نہیں کہتا ہے۔ انہیں لازم ہے کہ ان کے رسم و رواج کے مطابق تدفین کی اجازت دی جائے۔ دریں اثنا، انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے اور آخری رسومات کا اہتمام کرنے پر بنٹوال کے ایم ایل اے راجیش نائک کی تعریف کی۔مزید انہوں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ وبائی مرض سے نمٹنے کے دوران اپنے ایکشن پلان میں آخری رسومات کو شامل کرتا تو یہ مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔"لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے کس طرح منصوبہ بنا رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کو نافذ کرنا اور لوگوں کو گھر کے اندر رہنے کے لئے کہنا کوئی حل نہیں ہے۔ "ممبران اسمبلی کی زیرصدارت ضلعی سطح کے اجلاسوں میں ضلعی حکام کو صحت کے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا چاہئے ۔ 

Share this post

Loading...