اُڈپی 12 جولائی2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) آگمبے گھاٹ کے 11 موڑ پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع کے بعد سڑک کو صاف کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
انتظامیہ نے لائٹ وھیکل کو 12 جولائی صبح 8 بجے سے سڑک پر سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم بھاری گاڑیوں کے سفر پر 30 جولائی تک پابندی ہے۔
شیواموگا ضلع سے آنے والی گاڑیاں NH 169 اور 169 A کے ذریعے تھرتھہلی، کوپا، سرینگیری اور کارکلا سے ہوتے ہوئے منگلورو پہنچ سکتی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کرما راؤ نے بتایا کہ وہ تھرتھلی، مستی کٹے اور کندا پور روڈ کے ذریعہ متبادل سڑکوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔
Share this post
