بھٹکل 12؍ ستمبر 2018(فکروخبرنیوز) شہر میں آدھار سینٹر کے باہر لمبی قطارپر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جالی پٹن پنچایت کے صدر آدم پنمبور نے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں معاملہ سے آگاہ کیا۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ شہر میں موجود آدھار سینٹر میں لوگوں کی ہمہ وقت بھیڑ رہتی ہے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد آدھار سینٹر کے کھلنے سے کئی گھنٹے قبل ہی آکر قطار میں لگ جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ صبح سویرے ہی پہنچ جاتے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کر نے لگتے ہیں۔ زیادہ تکالیف کا وہ خواتین کرتی ہیں جو اپنے گھر وں میں تنہا رہتی ہیں اور اپنے بچوں سمیت آدھار سینٹر پہنچ جاتے ہیں۔ ان کو اپنی باری کاانتظار کی الگ پریشانی اور اپنے بچوں کو سنبھالنا اس سے بڑے پریشانی ، اس صورتِ حال میں آدھار سینٹر سے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہونے کے بجائے ان کی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کا اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کے سامنے تذکرہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ آدم پنمبور نے مزید کہا کہ انہوں نے تحصیلدار سے بھی اس مسئلہ پر بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہر پنچایت میں آدھار سینٹر کو منظور ملی ہے اورانہوں نے جلد ہی اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Share this post
