بنگلورو 12 مارچ 2022(فکروخبرنیوز) ایک مشترکہ آپریشن میں کرناٹک اور مہاراشٹر کے حکام نے ایک آدھار کارڈ پر انگلیوں کے نشانات کی مدد سے چھ سال بعد گونگے لڑکے کو اس کی ماں سے ملایا۔
بی بھرتھ کمار نامی یہ لڑکا 2016 میں ایک بازار سے اس وقت لاپتہ ہو گیا تھا جب اس کی ماں پاروتھما سبزی بیچ رہی تھی۔ پاروتھما نے یلہنکا پولیس اسٹیشن میں اغوا کی شکایت درج کرائی تھی۔ تاہم پولیس کو مبینہ اغوا کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
لاپتہ ہونے کے دس ماہ بعد مہاراشٹرا کے ناگپور اسٹیشن پر وہ دیکھا گیا ۔ ناگپور ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور پولیس نے اسے احاطے میں جب گھومتے ہوئے دیکھا اور اس کے بارے میں دریافت کیا۔
اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ لڑکا اکیلا ہے، افسران اسے ایک سینٹر لے گئے۔
سینٹر کے افسران نے جنوری میں اسے آدھار کارڈ کے لیے اندراج کروانے کے لیے کہا، جس کے لیے اس نے اپنے فنگر پرنٹس فراہم کیے تھے۔
تاہم اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ بنگلورو میں بھرت کے نام پر پہلے سے ہی ایک آدھار کارڈ موجود تھا۔
اس کے بعد افسران نے ممبئی کے ایک علاقائی آدھار دفتر سے رابطہ کیا اور اس بات کی تصدیق حاصل کی کہ بھرت کے انگلیوں کے نشانات بنگلورو میں کارڈ سے ملتے جلتے ہیں۔ سینٹر کے افسر نے لڑکے کی ماں کا پتہ لگانے کے لیے کرناٹک پولیس سے رابطہ کیا۔
پولیس نے پاروتھما کو ڈھونڈنے کے بع، اسے ناگپور بھیج دیا گیا جہاں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ دوبارہ مل گئی۔
ڈائجی ورلڈ کے شکریہ کے ساتھ
Share this post
