کرناٹک چناؤ میدان میں 900کروڑ روپئے مالیت کے اثاثوں کیساتھ کانگریس کا دولت مند امیدوار شامل

اور ایسا لگتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ مستحق غیر شادی شدہ امیدواروں میں ہیں جنہوں نے اپنی نامزدگی کاغذات داخل کئے ہیں۔ انہوں نے 2009کے اسمبلی ضمنی چناؤ میں 765کروڑ روپئے کی دولت کا اعلان کیا تھا۔ 29سالہ کرشنا سیاستدا ں ایم کرشنپا کے بیٹے ہیں جو بنگلور کے وجے نگر سے موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ چناؤ حکام کے روبرو اعلانیہ کے مطابق 910کروڑ روپئے سے زیادہ کے اثاثوں میں815کروڑ روپئے مالیت کے منقولہ اثاثے ہیں اور باقی ماندہ غیر منقولہ اثاثے ہیں ۔ ان کی جانب کرشنا کی زیادہ تر غیر منقولہ جائیداد تحفتاً انہیں دی گئی تھی۔ ان کی تمام پرائیویٹ کاروں پر رجسٹریشن نمبر 5279پڑا ہوا ہے۔ جو بنگلور میں مختلف علاقائی ٹرانسپورٹ دفاتر میں درج کیا جاچکا ہے۔ وہ میسور یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس میں ایم اے ہیں اور 2004کے پارلیمانی چناؤ ، 2008کے اسمبلی چناؤاور 2009کے پارلیمانی انتخابات میں انہوں نے نہایت سرگرمی کے ساتھ مہم چلائی تھی۔ وہ گولف کے نامور کھلاڑی ہیں اور پنجاب میں 2001کے قومی کھیلوں میں انہوں نے کرناٹک کی نمائندگی کی تھی۔ کرشنا 2003سے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک سرگرم ممبر ہیں۔ 

بنگلور کے ملیشورم میں ہوئے بم دھماکے کی مذمت

نئی دہلی۔19اپریل(فکروخبر/ایجنسی)۱۸؍اپریل۲۰۱۳۔کرناٹک میں اسمبلی انتخاب ہونے والاہے اوراس وجہ سے پوری ریاست اورخصوصاًبنگلور شہرمیں کافی گہماگہمی ہے۔ایسے میں بی جے پی کے ریاستی دفتر کے پاس ہونے والے دھماکے نے لوگوں کوحیران وپریشان کردیاہے۔ کل ہونے والے دھماکے میں۱۱پولس اہلکار سمیت ۱۶لوگ زخمی ہوگئے۔اس دھماکے میں دوکاریں بھی جل کرراکھ ہوگئیں۔بم موٹرسائکل میں چھپاکررکھاگیاتھا۔ اس بم دھماکے کی وجہ سے بنگلور سمیت آس پاس کے شہروں میں کافی بے اطمینانی محسوس کی جارہی ہے۔آل انڈیاملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمدمنظورعالم نے اپنے پریس بیان میں اس بم دھماکہ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بم دھماکہ انتخابی کاروائیوں کومتاثرکرنے کی وجہ سے کیاگیامعلوم ہوتاہے۔بم دھماکے کے لیے بی جے پی دفتر کے آس پاس کی جگہ کامنتخب کرنادوسری طرف بھی اشارہ کررہاہے۔اس بم دھماکے کی سنجیدگی سے تفتیش کی جائے اورمجرموں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے لیکن میڈیاٹرائل کی وجہ سے تحقیق کوغلط سمت نہ موڑاجائے جیسا کہ ماضی میں ہوتارہاہے۔

Share this post

Loading...