بنگلور 3 جون2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) نائب وزیر اعلیٰ اور اعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے واضح کیا ہے کہ ان کی طرف منسوب پیغامات سوشل میڈیا خاص طور پر واٹس ایپ پر پھیلائے جارہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں بارہویں جماعت (پی یو سی) کے امتحانات 7 جولائی سے ہوں گے۔ وہ جعلی ہیں۔
ڈاکٹر نارائن نے ایک ٹویٹر پیغام میں 7 جولائی سے ہونے والی بارہویں جماعت کے امتحانات کے پیغام کو "جعلی اور غلط" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ریاست میں امتحانات کے انعقاد سے متعلق کسی میٹنگ یا گفتگو کا حصہ نہیں رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی بیانات اس سلسلہ میں میری طرف منسوب کیے جارہے ہیں وہ جعلی اور غلط ہیں۔ ایسے جعلی پیغامات کو آگے نہ بھیجیں۔
Share this post
