اے کے 67:عام آدمی کی جھاڑو نے سب کے پتے صاف کردئے

اروند کیجریوال کے استعفیٰ کی وجہ بد عنوانی کے خلاف قانون سازی نہ ہونا تھی۔جامع مسجد نئی دہلی کے امام سیداحمد بخاری نے بھی اپنی حمایت عام آدمی پارٹی کے پلڑے میں ڈال دی تھی ۔عام آدمی پارٹی کے اعلامیے کے مطابق مذہبی رہنماوں کی حمایت بی جے پی اور کانگریس حاصل کرتی ہے، عام آدمی پارٹی کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔ اب تک کے موصولہ رجحانات کے مطابق غیر حتمی طور پر سامنے آنے والے نتائج میں عام آدمی پارٹی نے 67 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ مرکز کی حکمران جماعت بی جے پی کو3 نشستیں ملی ہیں اسی طرح گزشتہ 15 سال سے نئی دہلی پر حکومت کرنے والی کانگریس کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی ۔بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلی کی امیدوار کرن بیدی نے عام آدمی پارٹی کو کامیابی پر مبارک دی وزیر اعظم وزیر اعظم نریندر مودی نے فون کرکے اروند کیجریوال کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاسی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجریوال کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

Share this post

Loading...