منگلور:ابلتے ہوئے گرم پانی میں گرنے سے چھ سالہ بچی کی موت

منگلور:۲۰/نومبر2018(فکروخبرنیوز)کسی بھی ماں کیلئے اس سے زیادہ بڑا سانحہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اس کا بچہ کسی حادثے کا شکار ہوجائے مگر اس کے باوجود اکثر اوقات نادانستگی میں ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں جن کا خمیازہ تمام عمر بھگتنا پڑتا ہے۔ منگلور میں اسی طرح کی ایک غلطی نے چھ سالہ معصوم کی جان لے لی، ، پتور تعلقہ کے کیمنجے بدریلانامی علاقہ  کے مقیم  رمیش اور بھاویا کی بیٹی  چھ سالہ بچی کھیلتے ہوئے گرم پانی  کی بالٹی میں جا گری جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی

گھر والوں کا کہنا ہے کہ یہ گرم پانی مرغی کی صفائی کے لئے گھر کے عقبی صحن میں رکھا ہو اتھا کہ بچی اچانک کھیلتے ہوئے لڑکھڑا گئی اور سیدھے بالٹی میں جا گری ،

بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جا یا گیا جہاں علاج  کارگر ثابت نہ ہونے کے باعث اسپتال میں ہی بچی نے اپنی آخری سانس لی   

تنوی (۶) سندیپنی اسکول میں پہلی جماعت میں زیر تعلیم تھی

 

Share this post

Loading...