پولس کے بیان کے مطابق یہ لوگ دو سال قبل ہی امریکہ سے بنگلور میں شفٹ ہوئے تھے اور یہ سب ان کے بیٹے کی ناسازی کی وجہ سے ہوا تھا۔ چھ سالہ بچے کا دو سال قبل آپریشن ہوا تھا، مہلوک عورت کے شوہر سبا راؤ نے پولس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کے آپریشن کے بعد سے اس کی بیوی میں بدلاؤ سا آیا ، اور بیٹے کی چھوٹی چھوٹی بیماری پر پریشان ہوجایا کرتی تھی، خودکشی کی رات بھی بچے کو ہلکا سا بخار آیا تھااور پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی۔ شاید اسی بنا پر وہ انتہائی قدم اُٹھائی ہو۔ ہیچ ایس آر لے آؤٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
