افران اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ زیر تعمیر پانی ٹنکی کے قریب کھیل رہا تھا جو کچھ دیر قبل ہی ایک ٹنکر کے ذریعہ بھری گئی تھی۔رفیع اپنے پیر دھونے کے دوران ساڑھے چار فٹ گہرے پانی کے ٹنکی میں گرگیا ۔ افران نے اس کو نکالنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا ۔ اس نے آس پڑوس کے لوگوں کو آواز دی جن کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد ڈیڑھ سو میٹر کی دوری پر واقع اپنے گھر جاکر گھروالوں کو اطلاع کردی جنہوں نے موقع واردات پر پہنچ کر پانی میں تیر رہے بچے کو بچالیا ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد رفیع کو ڈیرلا کٹے کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ایک دن آئی سی یو کمرے میں رکھ کر گھر روانہ کردیا گیا ہے ۔ رفیق ابھی ابھی جھٹکے کی حالت میں ہے جبکہ اس کو بچانے والا سید مدنی اردو ہائر پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہے ۔افران کی اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور گاؤں والوں نے اس بہادی کے کارنامے کو سراہتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ہے ۔
Share this post
