بنگلورو 19/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے ایک گھر پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران 53پریشیر کوکر ضبط کرلیے ہیں۔ پیر کے روز ہوسا کٹے میں کی گئی اس چھاپہ مارکارروائی میں مذکورہ ٹیم کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ اس گھر پر موجود کوکر ووٹروں کے درمیان تقسیم کیے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ گھر علیم پاشا کی ملکیت میں آتا ہے۔ ننداگدا پولیس تھانہ میں میں معاملہ درج کیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کرناٹکا میں 15سیٹوں پر اگلے 5دسمبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں جس کا وقت صبح سات بجے سے شام بجے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ انتخابات اتھنی، کاگواڈ، کورگ، یلاپور، کے آر پور، ایشونت پور، ہیری کیرو، رانی بنور، وجئی نگر، چکباپور، ہوسکوٹے، مہالکشمی لے آؤٹ، شیواجی نگر، کے آر پیٹے اور ہنسور میں منعقد ہورہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پرچہئ نامزدگی کی آخری تاریخ 18نومبر مقرر تھی اور نام واپس لینے کی تاریخ 21نومبر مقرر ہے۔
ان انتخابات کے نتائج کا اعلان 9دسمبر کے روز ہوگا۔
Share this post
