پانچ سو کے جعلی نوٹ پائے جانے کے بعد عوام شدید برہم

وٹال 17/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں کے آس پاس کے علاقوں میں پانچ سو روپئے کے جعلی نوٹ پائے جانے کی وجہ سے عوام میں شدید برہمی پائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگلور اور وٹال کے درمیان موجود کئی دکانوں میں ایک ہی قسم کے پانچ سو کے جعلی نوٹ دے کر کسی نے خریداری کی ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد جب مختلف دکانداروں کی جانب سے جعلی نوٹ ملنے کی بات معلوم ہوئی تو عوام میں شدید برہمی پائی گئی۔ چھوٹی چھوٹی دکانوں میں پانچ سو کے جعلی نوٹ سے خریداری کرنے پر دکانداروں نے بھی سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق کسی نے جعلی نوٹ کا ریکٹ چلانے کے لیے ایسا کام کیا ہے۔ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ 
 

Share this post

Loading...