پانچ سو کروڑ کے گھپلے کے الزامات کی یوٹی قادر کی تردید (مزید ساحلی خبریں)

ان کی صدارت کے دوران ہی یہ گھپلہ ہوا ہے۔ یوٹی قادر نے اس الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزام بے بنیاد ہیں ۔ اس نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رمیش نے میرے خلاف الزامات لگائے ہیں خود بی جے پی بھی جانتی ہے کہ وہ کتنے بڑے جھوٹے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم پوچھ تاچھ سے گھبرانے والے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہی نہیں ہیں۔ 


غیر قانونی طور پر لے جارہی ریت کی لاری ضبط :ڈرائیور فرار 

بنٹوال 29؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر ریت لے جارہی ایک لاری کو پولیس کی جانب سے ضبط کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق کل بروز بدھ تعلقہ کے مانچی نامی علاقے میں غیر قانونی پر ایک لاری ریت لے جارہی تھی جس کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے لیکن لاری ڈرائیور فرار بتایاجارہا ہے ۔ ضبط شدہ ریت کی مالیت چالیس ہزار روپئے لگائی ہے اور بنٹوال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیاہے۔ ملحوظ ہے کہ اس سے پہلے بھی مذکورہ تعلقہ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی آٹھ سو ٹرک ریت منگلور کے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر ضبط کی جاچکی ہیں جس کی مالیت قریب 29.60لاکھ روپئے لگائی گئی تھی۔ 


کوٹا پولیس تھانہ کے انسپکٹر کبل راج ایک بار پھر سرخیوں میں 

معاملہ درج کرنے سے کیا تھا انکار:عورت نے لگایا الزام

کنداپور 29؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) چند دن قبل اپنے استعفیٰ کو لے کر سرخیوں میں رہے کوٹا پولیس تھانہ کے انسپکٹر کبل راج پھر ایک بار سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ایک خاتون ٹیچر نے کبل راج پر الزام لگایا کہ اس نے پڑوسی کی جانب سے ہراسانی کا معاملہ درج کرانے سے انکار کیا اور وجہ پوچھے جانے پر اس کے شوہر کو کاؤنٹر کیس درج کرانے کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ فکروخبر کے مطابق ایک خاتون ٹیچرکا شوہر اپنے پڑوسی کی جانب سے بیوی کو ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے کامعاملہ درج کرانے کے لیے جب کوٹا پولیس تھانہ پہنچا تو کبل راج نے معاملہ درج کرانے سے انکار کردیا۔ مذکورہ خاتون جوسیپ لیزاروز نامی شخص کی بیوی ہیں اور مقامی کالج میں بطور ٹیچر کے ملازمت کررہی ہے۔جوسیف کی بیوی کو اس کا پڑوسی ذہنی طور پر ہراساں کررہا تھا اور اپنے شوہر سے تنازعہ سے بچنے کے لیے اس نے یہ خبر اپنے شوہر سے چھپارکھی تھی ۔جب اس کے پڑوسی راما کا سامنا ہوا تو اس نے اپنے شوہر کو تمام تفصیلات سنا۔جب پڑوسی راما نے جوسیف کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تو جو سیف معاملہ درج کرانے کے لیے کوٹا پولیس تھانہ پہنچا جہاں انسپکٹر کبل راج نے معاملہ درج کرانے سے انکار کیا۔ جوسیف نے الزام لگایا ہے کہ راما اور کبل راج کے درمیان ہوئی خفیہ گفت وشنید کی وجہ سے انسپکٹر نے معاملہ درج کرانے سے انکار کیا۔ ابھیمانی اسپورٹس کلب نے صدر سنتوش کمار شیٹی نے خاتون کوانصاف نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کی بات کہی ہے۔

Share this post

Loading...