سینتالیس لاکھ روپئے سے تعمیر شدہ ڈیم دو سال کے اندر ہوا منہدم (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

انہوں نے اس نقصان پر متعلقہ افراد سے پوچھ تاچھ کی اور معاملہ کی مکمل تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ گرام پنچایت صدر ابارڈکا نے کہا کہ ایم ایل اے کی سفارش پر محکمۂ آب پاشی نے یہ ڈیم تعمیر کیا لیکن کمزور تعمیراتی کام کی وجہ سے ڈیم منہدم ہوگیا اور استعمال کے قابل بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بارش بھی کم مقدار میں ہوئی ہے جس سے آب پاشی کے لیے پانی زیادہ مقدار میں درکار ہے ،ان حالات میں ڈیم منہدم ہوجانے سے لوگوں کو پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا کہ اس کی جگہ دوسرا ڈیم جلد از جلد تعمیر کرایا جائے۔ 


بائک کا پہیہ پھسلنے سے نوجوان گرپڑا کار کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت 

بنگلور 04؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) تیس سالہ سوفٹ وےئر انجینئر کی بائک کا پہیہ پھسلنے کے بعد کار کی زد میںآنے سے موت واقع ہونے کی واردات یہاں الیکٹرانک سٹی کے قریب واقع فلائی اوور میں کل رات پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق بائک کے پیچھے سوار اس کا دوست حادثہ میں زخمی ہوگیا ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت چندرا درگامٹی مقیم نیلور آندھراپردیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو الیکٹرانک سٹی میں کام ختم کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ جارہا تھا۔ بتایا جارہا ہے کل رات ہلکی بارش کی وجہ سے اس کی بائک کا پہیہ پھسل گیا، اس سے پہلے کہ وہ خود کو سنبھال پاتا ، تیز رفتار کار کی زد میں آکر اس کی موت واقع ہوگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔ 

Share this post

Loading...