یوم پیدائش پر چار سالہ معصوم کو  ٹرک نے ماری ٹکر ، موقع پرہی موت

کنداپور:03فروری2019(فکروخبرنیوز)تعلقہ  کے جنتا کالونی میں چار سالہ معصوم کی ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہو گئی ، بچہ کی موت سے والدین کا رورو کر برا حال ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ بچہ کے یوم پیدائش پر پیش آیا بچہ کی شناخت  رگھویندر اور پوترا کے بیٹے انشک (4)  کی حیثیت سے کر لی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق پوترا (بچہ کی ماں ) بچوں کے ساتھ اپنے کسی رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے وندارو نامی تعلقہ میں پہونچی ہوئی تھی،تاہم شادی کی دعوت کے بعد پوترا ایک گاڑی پر سوار گولیانگڈی اتر گئی اور اپنے کسی رشتہ دار کے گھر جانے کے لئے سڑک کنارے کھڑی تھی ،سڑک کنارے کھڑے گاڑیوں کے گزرنے کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار سامان سے لدی ٹرک نے بچہ کو ٹکر ماردی جس سے بچہ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ، حادثہ کی اطلاع کے ساتھ پولس نے موقع پر پہونچ کر لاری ڈرائیور کو گرفتار کر لاری کو اپنے قبضہ میں لے لیا ، اور بچہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ، معاملہ  شنکرنارائنا پولس تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے

Share this post

Loading...