بغیر دستاویزات کے ساتھ نئے نوٹوں میں 37.78لاکھ روپئے منتقلی کے دوران ایک شخص پولیس حراست میں

تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ یہ رقم راجستھان کے اجمیر لے جارہا تھا لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کس کے کہنے پر لے جارہا ہے اور اس کے پیچھے کون لوگ ہیں۔پولیس کے مطابق ضبط شدہ رقم انکم ٹیکس محکمہ کے حوالہ کردی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملحوظ رہے کہ بغیر دستاویزات کے رقم منتقلی کی ضلع اتراکنڑا میں یہ دوسری واردات ہے ، اس سے قبل بھٹکل کے ساگرروڈ پر بھی ایک کار میں غیر قانونی طور پر پینتیس لاکھ نئے نوٹوں میں منتقل کیے جانے کے دوران پولیس نے ضبط کی تھی اور ایک کانگریس لیڈر سمیت چار افراد کو اس سلسلہ میں حراست میں لیاگیا تھا۔

نئے سال کے آغاز کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے گیارہ ہزار پولیس اہلکاروں کو ترقی دینے کی احکامات کیے جاری 

بنگلور 08؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) ریاست کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ گیارہ ہزار پولیس اہلکاروں کو ترقی دئیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے آج منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کہا کہ ہم نے کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرکو سب انسپکٹر کی حیثیت سے ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اب محکمہ میں مزید 26,702پولیس کانسٹیبلوں کی مزید ضرورت ہے۔ میٹنگ میں موجودسینئر پولیس افسرنے کہا کہ 2014اور 2015میں اکتیس نئے پولیس تھانوں کے لیے 1,445پوسٹ ، 2015اور 2016میں تیس پولیس تھانوں کے لیے 1,356پوسٹ کا تقرر کیا گیا ہے۔ اور 2016اور 2017کے لیے پانچ خواتین پولیس تھانوں کے لیے قریب 220پوسٹ کی ضرورت ہے۔ اس میٹنگ میں بلاری میں لاء اینڈ آرڈر کو دیکھتے ہوئے اور ریت کانکنی کے مافیا کی وجہ سے نئے کمشنرنیٹ کو منظور ی دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں ہی میں چند ایسی وارداتیں منظر عام پر آرہی ہیں جس کی وجہ سے محکمہ بدنام ہورہا ہے ، ایسے پولیس اہلکاروں کو برخاست کردیا جائے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس کو اس صورت میں جوابدہ ہونا پڑے گا جب معصوم لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا۔ 

Share this post

Loading...