اسے بینک میں رکھوانے سے قبل ہی چور اسے اڑا لے گئے ،سریش کا کہنا ہے کہ سنیچر کی رات اس کا لڑکا بیمار رہنے کی وجہ سے قریب رات 1:30بجے تک گھر کے تمام افراد جاگ رہے تھے ،اس کے بعد ہی وہ لوگ سو گئے ،لیکن صبح نیند کھلنے پر گھر کے دروازوں کو کھلا ہوا پایا ،انہوں نے سمجھا کہ شاید رات بچہ کی پریشانی میں اسے بند کرنا بھول گئے ہوں لیکن جب انہیں گھر کے باہر ایک بیگ ملا جس میں انہوں نے زیورات رکھے تھے ،اس کے بعد اصل حقیقت سے پردہ اٹھا ، بتایا جارہا ہے کہ گھر کے چوروں نے مکان کے دروازوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہے، اس پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ے کہ چور پہلے سے ہی گھرمیں چھپا بیٹھاتھا اور گھر والوں کے سونے کا انتظار کر رہا تھا ،اور سب کے سونے کے بعد وہ گھر کی الماریوں میں رکھے تمام زیورات لے کر رفو چکر ہو گیا ۔
Share this post
