330گرام سونے بسکٹ جسم میں چھپا کر اسمگنگ کی کوشش ناکام:ملزم گرفتار(مزید ساحلی خبریں)

۔ملحوظ رہے کہ اسی مہینے کے دس تاریخ (10مئی) کو یہاں کسٹم افسران نے ایک 53سالہ خاتون کو گرفتار کیا تھا جو کہ 1.07کلو گرام سونے کے بسکٹ اسی طرح جس میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی، پولس اس معاملہ میں مزید چھان بین کررہی ہے۔ 


روہت مرڈرکیس میں پولس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا 

منگلور 15مئی (فکروخبرنیوز ) 7مئی کو یہاں کے کے ایس آر ٹی سی بس اڈے کے قریب پیش آئے ایک قتل واردات میں پولس نے چار ملزمین کو گرفتار کرکے تحقیق کررہی ہے ، فکروخبر کے مطابق ملزمین کی شناخت یشونت (40) شواجی (35) جگدیش (36) اور گوتم چندرا (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ اول الذکر تین ملزمین بھائی ہیں جو کہ کدری کے مقیم ہیں جب کہ گوتم کا تعلق بیکار نا کٹے سے ہے۔ بتایاجارہاہے کہ روہت کو بدلہ لینے کے لئے مار دیا گیا تھا ، کیوں کہ قتل کے کچھ دن قبل اس نے شواجی پر حملہ کیا تھا۔ ملزمان کو عدالتی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 


پتور :یوابھارت نامی وھاٹس اپ گروپ میں صحافیوں کے ساتھ نازیبا سلوک 

مشتعل صحافیوں نے گروپ کے ایڈمن کو پریس کلب میں لیا آڑے ہاتھ

پتور 15مئی (فکروخبرنیوز ) یو بھارات نامی وھاٹس اپ گرو پ میں یہاں کے مقامی اخبارات کے ایڈیٹرس اور رپورٹرس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ہراساں کئے جانے پر مقامی اخباری نمائندوں اور مدیران کی جانب سے متعلقہ گروپ کے تین ایڈمن کو آڑے ہاتھ لینے اور دھاوا بولنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلا ع کے مطابق نیترواتی ندی کے رخ کو موڑنے کے منصوبے کے مضر اثرات پر بیداری پید اکرنے کے لئے یو بھارت واٹس گروپ کے ایڈمن اور دیگر حضرات یہاں پریس کلب میں ایک سی ڈی اجرائی کے لئے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، یہاں موجود کئی نامہ نگاروں نے پریس کانفرنس کے ختم ہوتے ہی یو ابھارت کے ایڈمن کے آس پاس جمع ہوکر صحافیوں کے خلاف نازیبا سلوک کرنے اورغلط گندے الفاظ استعمال کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا، اچانک دھاوا بولنے کی وجہ سے دیگر صحافیوں نے مذکورہ ایڈمن کو اپنے حفاظت میں لیا، مگر اچانک دھاوا بولنے سے عوام کی بہت بڑی تعداد جمع ہوگئی اور حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولس کو مداخلت کرنی پڑی۔ بتایاجارہاہے کہ گروپ کے ایڈمن ، پردیپ، چنمئے لتیش نامی افراد لگاتار صحافیوں کے خلاف نازیبا تبصرے کررہے تھے۔

Share this post

Loading...