کے ایس آرٹی سی ملک کی بہترین سرکاری بسیں :  اب تک 240سے زائد قومی و بین الاقوامی ایوراڈس کیے ہیں حاصل

بنگلورو 08/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے اعلان کیا ہے کہ مارچ 2020تک کے ایس آر ٹی سی میں مزید 320ہائی ٹیک لگژری بسوں کو شامل کرکے عوام کو مزید سہولت فراہم کی جانے والی ہے۔ منگل کے دن ودھان سودھاکے روبرو کے ایس آر ٹی سی میں 20نئی لگژری بسوں کو شامل کرنے کے پروگرام کے دوران ایڈی یوروپا نے کہا کہ کے ایس آر ٹی سی بس سرویس کو بہتربنانے کے لیے مزید ہائی ٹیک بسیں شامل کی جانے والی ہیں۔ آج کے ایس آر ٹی سی کو ملک بھر میں سب سے بہترین سرکاری عوامی بس سرویس قرار دیا جارہا ہے۔ کے ایس آر ٹی سی کو اب تک 240سے زائد قومی اور بین الاقوامی سطح کی عوامی خدمات اور سرویس ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں جو ریاست کے لیے فخر کی بات ہے۔ آج جو نئی لگژری بسیں کے ایس آر ٹی سی میں شامل کی گئیں ان میں اباری ڈریم کلاس، آئراوت کلب کلاس، آئیراوت جنرل ماڈل، نان اے سی سلیپر، راج ہمسا اور 5جنرل کے ایس آر ٹی سی بسوں سمیت 20نئی بسوں کو کے ایس آر ٹی سی میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ نئی بسیں بنگلورو سے یرناکلم، حیدرآباد، نلور، منترالیہ، شریڈی، سرسا کلم، پمپا، چینئی، سرینگیری، داونگیرے، چکمنگلور روٹس پر دوڑائی جائیں گی۔ 

Share this post

Loading...