انکم ٹیکس افسران نے جی پرمیشورا کی تیس مختلف جائداد پر چھاپہ مارکارروائی کی

بنگلور 10/ اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز)  جب سے بی جے پی حکومت کرناٹک میں اقتدار پر آئی ہے کانگریس لیڈران کا مختلف محکموں کے افسران نے جینا حرام کر رکھا ہے۔ اس سے قبل ڈی کے شیوا کمار کو ای ڈی نے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی او راب تک انہیں حراست میں رکھا گیا ہے۔ اب سابق نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشورا کی جائداد پر محکمہئ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارکارروائی انجام دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ نے تیس مقامات پر مختلف جائداد پر چھاپہ ماری کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ محکمہ نے ٹمکور میں موجود سدارتھا گروپ آف انسٹی ٹیوشن پر بھی چھاپہ مارا ہے۔
    سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے انکم ٹیکس کی اس چھاپہ مارکارروائی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی اس وقت انجام دی جارہی ہے جب ریاستی اسمبلی سیشن شروع ہونے کے لیے صرف تین دن باقی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ کانگریس حالیہ سیلاب کے موضوع پر اسمبلی سیشن پر سخت رویہ اپنانے والی ہے۔ 

Share this post

Loading...