بیلتنگڈی 17؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) تین سالہ بچہ سے رکشہ ٹکرانےکے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرجانے کا افسوسناک واقعہ پناکاجے میں پیش آیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے بچہ کی شناخت کوشک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو چندرا شیکھر نامی شخص کا بیٹا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چندرا شیکھر کا گھر پناکاجے مین روڈ کے بالکل کنارے واقع ہے۔ گھر سے بچہ نکل کر جیسے ہی بچہ سڑک پر پہنچا تو وہاں سے گذررہا ایک آٹور رکشہ بچہ سے ٹکراگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ اجیرے کے نجی اسپتال میں بچہ کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے منگلور لے جایا گیا جہاں بچہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔
بچہ کی موت سے والدین غم سے نڈھال ہیں اور پورے علاقہ میں حادثہ کو لے کر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Share this post
