تقریباً ایک ہفتہ قبل محکمۂ جنگلات کی جانب سے چیتوں کو پکڑنے کے لیے شاکنتلا نامی شخص کے قریب ایک بڑا سا پنجرہ رکھا گیا تھا ۔ کل دن کے اوقات میں پنجرہ میں موجود کتے کا شکار کرنے کے لیے جیسے ہی چیتا اندر گیا فوری طور پر پنجرہ بند کردیا گیا اور محکمۂ جنگلات کو اس کی اطلاع کردی گی جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر چیتے کو اپنی تحویل میں لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ چیتے کی عمر تقریباً تین سال ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمۂ جنگلات کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے درخواست بھی کی ہے کہ کسی طرح وہ گاؤں والوں کو پریشان کرنے والے دیگر چیتوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ان سے گاؤں والوں کو چھٹکارا دلائیں۔
بے قابو کار جھیل میں گرگئی ، ڈرائیور ہلاک
ملکی 11؍جولائی (فکروخبرنیوز) کار کااسٹیرنگ ٹوٹنے کی وجہ سے بے قابو کار کے جھیل میں گرکر ڈرائیور کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات ملکی میں کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوک ڈرائیور کی شناخت لکشمن پجاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پکشی کیری سے ملکی جانے کے دوران جب کار کا اسٹیرنگ اچانک ٹوٹ گیا اور کار بے قابو ہوتے ہوئے جھیل کے کنارے تعمیر ایک دیوار سے ٹکراتے ہوئے جھیل میں گرگئی جس پر سوار ڈرائیور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ جب رات دیر گئے بھی اس سے رابطہ نہیں ہوا تو اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ پیر کی صبح جب مقامی لوگوں نے جھیل میں تیرتی سواری دیکھی تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردیا جنہوں نے بڑی جدوجہد کے بعد سواری جھیل سے نکالی اور ڈرائیورکی لاش بازیافت کی ۔ ملکی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
ماں نے اپنے دو سالہ بچہ کے ساتھ تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
پتور 11؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ایک ماں اپنے دو سالہ معصوم بچہ کے ساتھ گھر کے قریب واقع تالاب میں گرکر خودکشی کرلیے جانے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت ویداوتی (26) اور اس کے دو سالہ بیٹے (منیش ) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعا ت کے مطابق کل رات اہلِ خانہ ٹی وی دیکھ رہے تھے تو عورت بچے کے ساتھ باہر نکل گئی ، کافی دیر بعد بھی ویداوتی اپنے بچہ کے ساتھ نہیں لوٹی تو گھر والوں نے ان کی تلاش شروع کردی۔ کچھ دیر بعد ویداوتی کا موبائل فون تالاب کے کنارے ملا جس کے بعد تالاب میں تلاشی کے دوران ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ فائر بریگیڈ عملہ بھی جائے وارادت پر پہنچا اور لاشوں کو کنارے لانے میں تعاون کیا ۔بتایا جارہا ہے کہ ستیش کی شادی تین سال قبل ویداوتی سے ہوئی تھی جس کے بعد ان کے یہاں ایک بچہ پیدا ہوا تھا۔ خودکشی کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ پتور پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہونے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
