پڈوبدری میں پیش آیا سنگین سڑک حادثہ ،حادثہ میں تین افراد زخمی ،دو کی حالت نازک

پڈوبدری: 28؍فروری2018(فکروخبرنیوز) یہاں پڈوبدری میں ایک تیز رفتار کاربے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے جاٹکرانے کے نتیجہ میں کار پر سوار تین افراد کے زخمی ہو نے کی خبر موصول ہوئی ہے ، زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، تفصیلات کے مطابق کار پر سوار تین افراد بشمول ایک خاتون شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کوٹا لوٹ رہے تھے کہ کاپو میں ودیا نکیتن اسکول کے سامنے والے روڈپر لاپرواہ ڈرائیونگ کے نتیجہ کار بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے جاٹکرائی ،

جس سے کار پر سوار تینوں زخمی ہو گئے ، عینی شاہدین کے مطابق کار پر سوار خاتون کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ دو دیگر مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں ،مقامی لوگوں کے تعاون سے تینوں کو اڈپی سرکاری اسپتال پہونچایا گیا۔ 

Share this post

Loading...