کانگریسی لیڈرنے پچاس ہزار کا چیک ، تیس ہزار روپئے نقدی اور ایک قیمتی فون متعلقہ مالک کو پہنچایا (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

بتایا جارہا ہے کہ سریش نامی شخص نے دستخط شدہ پچاس ہزار روپئے کا چیک اور تیس ہزار روپئے نقدی اور ایک قیمتی موبائل فون کھوگیا جو کانگریس لیڈرپرسنا شیٹی نامی شخص کو ملا جس نے پتہ لگاتے ہوئے متعلقہ شخص کو یہ چیزیں پہنچادیں۔ سریش نے اشیاء لوٹائے جانے پر پرسنّا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 


بھاسکر شیٹی قتل ملزمین میں دو کو ملی ضمانت 

اڈپی : یکم اکتوبر (فکروخبرنیوز) بھاسکر شیٹی قتل معاملہ کے پانچ اہم ملزمین میں سے دو ملزمین کی آج جے ایم ایف سی عدالت نے ضمانت منظوری دی ہے۔ فکروخبر کے مطابق سرینواس اور راگھویندرا کو آج عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ مذکورہ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے تاجر بھاسکر شیٹی کے قتل میں انہوں نے قتل کے ثبوت مٹانے میں دیگر ملزمین کا تعاون کیا تھا۔ اس معاملہ کے دیگر ملزمین میں راجیشوری ، نونیتھ اور نرنجن بھٹ ہیں جن کو عدالت نے تحقیقات کے لیے سی آئی ڈی کی تحویل میں دیا ہے۔ 


غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والے دو افراد دھر لیے گئے 

ریت نکالنے کے لیے استعمال شدہ کشتیاں ضبط 

کنداپور : یکم اکتوبر (فکروخبرنیوز) ریت کانکنی کی ایسوسی ایشن نے غیر قانونی طور پر ریت نکال رہے دو افراد کو پولیس کے حوالے کیے جانے اور ریت نکالنے کے لیے استعمال میں آنے والی دو کشتیوں کو متعلقہ محکمہ کی جانب سے ضبط کیے جانے کی خبر اناگلی گرام پنچایت حدود میں منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیموگہ کے ایک شخص کو اس کا ٹینڈر دیا گیا تھا لیکن ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے ریت نکالنے پر روک لگادی گئی ہے اس کے باوجود دو افراد نے تعلقہ کے مختلف علاقوں سے ریت نکالنے کی کوشش کی ۔ اس دوران کنداپور پولیس اور علاقے والوں کے درمیان معاملہ کو لے کر تھوڑی سے بحث بھی ہوئی جس کے بعد ریوینیو افسران نے دونوں کشتیوں کو ضبط کرلیا اور ملزمین کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...