اس بیچ چیتا تین دن سے کچھ بھی نہ کھاسکنے کی وجہ سے کمزور پڑ گیاتھا ، بتایاجارہاہے کہ ا ایک اور دن کی تاخیر اس کی جان بھی لے سکتی تھی ،آخر کار منگل کے روز ایک ماہر تیراک کو ساتھ لیکر چیتے کو نکالنے کی آخری کوشش کی گئی، محکمہ جنگلات نے ایک پنجرہ کو کنویں میں اتاار ا ،لیکن چیتا اس پنجرہ سے دور جانے کے چکر میں پانی میں گر گیا جس کے بعد پنجرہ جیسے ہی اس کے قریب کیا گیا فورا اس میں داخل ہوگیا ،تیراک منجوناتھ نے اس پنجرہ کا دروازہ بند کر دیا،آخر کار تین دنوں سے بھوکے کمزور چیتے کو کنویں سے نکال لیا گیا ، محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ اسے کہیں محفوظ ٹھکانہ پر لے جایا جائے گا
بی جے پی کارکن کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد
بیدر:8؍نومبر(فکروخبر نیوز) بیدر کے سونال نامی علاقہ میں ایک بی جے پی کارکن کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی ہے، اور جسم پر موجود کئی زخموں کو دیکھتے ہوئے پولس نے قتل کا شبہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ لاش بڑی بری حالت میں اوراڈ نامی علاقہ کے ایک سرکاری اسکول کے قریب سے بر آمد ہوئی ،مہلوک کی شناخت سنیل ڈونگرے کی حیثیت سے کی گئی ہے ،پولس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات 6نومبر کو انجام دی گئی تھی اس کے چہرے اور جسم پر کئی سارے زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں ،،ڈونگرے (35) کے اوراڈ کے رکن اسمبلی پربھو چوہان کے ساتھ گہرے تعلقات تھے ، اور ڈونگرے سونال میں 50 ایکڑ زرعی زمین کا مالک بھی تھا ۔پولس تحقیق کررہی ہے
بائیک چور پولس حراست میں
پتور:8؍نومبر(فکروخبر نیوز) بائیک چوری معاملہ میں سورتکل پولس کی جانب سے ایک ماہ قبل گرفتار ہوئے شخص کو پتور پولس کے حوالہ کیا گیا ہے ، ملزم حمزہ مقیم کٹیپلا منگلور نے ایک ماہ قبل پتور کے مضافاتی علاقہ تینکلاسے ایک بائیک چوری کی تھی، جیت نامی شخص جو کہ تینکلا میں ایک کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا اپنی بائیک مکان کے باہر کھڑی کی تھی لیکن کچھ ہی دیر میں بائیک سرقہ کرلی گئی تھی ،سورتکل پولس کی معمول کی چیکینگ کے دوران حمزہ کے پاس بغیر دستاویزات والی بائیک دیکھ کر تفتیش کی تویہ بات سامنے آئی کہ گاڑی چوری کی ہے ،سورتکل پولس نے اسے گرفتار کر عدالت میں پیش کیا جہاں اسے عدالتی تحویل میں لیا گیا ، پتور پولس کو اس معاملہ کی خبر ملنے پر انہوں نےعدالت سے مجرم کو ان کے حوالہ کئے جانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد 8نومبر مجرم کو پتور پولس کے حوالہ کیا گیا
Share this post
