نامعلوم خاتون فریدہ سے کہنے لگی کہ اس کو صرف ایک بیٹی ہے اور وہ بچوں سے بڑی محبت کرتی ہے۔ خاتون بچہ کو لیکر وارڈ میں گھومنے لگی ۔ کچھ دیر بعد خاتون بچہ کولے کر فرار ہوگئی ۔ فریدہ نے جب خاتون کو وارڈ میں نہیں دیکھا تو دیگر مریضوں سے بھی اس نامعلوم خاتون کا پتہ پوچھا لیکن خاتون کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ فوری طور پر اس نے اسپتال کے عملہ کو اس بات خبر کردی جن کی جانب سے کافی تلاش کے بعدنہ بچہ ملا اور نہ خاتون کا کوئی پتہ چل پایا۔ پولیس کی جانب سے پورے اسپتال میں تلاش کرنے کے بعد بچہ اور خاتون کا جب کوئی پتہ نہیں چلا تو انہوں نے سی سی ٹی کیمرہ میں دیکھا تو ایک برقعہ پوش عورت بچہ کو لے کر اسپتال سے باہر جاتے ہوئے محفوظ ہوا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کے صاف نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے۔ اسپتال کے میڈیکل افسر نے کہا کہ اس میں اسپتال کی لاپرواہی کا کوئی دخل نہیں ہے۔
Share this post
