بنگلور: لین دین کے ایک معاملہ کو لے کر تین نوجوانوں نے دو رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو قتل کرانہیں ایک سنسان علاقہ میں دفنا دیا ،اس معاملہ میں پولس نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لے لیاہے ،پولس کے مطابق لین دین کے معاملہ میں بحث کے بعد ان دونوں ایجنٹ کو نوجوانوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا ، تفصیلات کے مطابق بالاجی اور پرساد بابونامی دو رئیل اسٹیٹ ایجنٹ 27جنوری سے لاپتہ تھے ،اہل خانہ نے گری نگر پولس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ، اس معاملہ میں پولس نے تحقیقات کے لئے کئی افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی ، شبہ کی بنیاد پر پولس نے کچھ مشتبہ نوجوانوں سے سختی سے پوچھ تاچھ کی جس میں انہوں نے اعتراف جرم کیا ،پولس کا کہنا ہے کہ دونوں نے کسی کام کے لئے ان سے 60 لاکھ کی رقم لی تھی جسے وہ دونوں انہیں واپس نہیں کر رہے تھے ،اس ی معاملہ کو لے کر ان کے مابین بحث ہو گئی جس کے بعد انہوں نے مل کر ان دونوں کا قتل کر انہیں رامانگر ضلع کے ہروہلی پولس تھانہ حدود میںآنے والے علاقہ کے ایک گاؤں میں دفنا دیا ، پولس نے ملزمین کے ساتھ موقع پر پہنچ کر مدفون لاشوں کو باہر نکال لیا ہے
Share this post
