اسکول میں سرکاری ظہرانہ نوش کرنے کے بعد 22طالبات بیمار

جب کہ نئے وارڈن کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ گذشتہ تین دنوں سے طالبات وارڈن سے شکایت کررہے تھے کہ کھانے میں ایک قسم کی بدبوآرہی ہے، مگر اس کے باوجود وارڈن اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور سنی ان سنی کرتے ہوئے اُلٹے طالبات کو ہی ڈانٹ دیا۔ پیر کے دن ظہرانہ نوش کرنے کے بعد اچانک طالبات پیٹ میں درد کی شکایت کرنے لگے اور پھر قئی اور متلی کرنے لگے، پھر اچانک اساتذہ نے انتظامیہ سے رابطہ کرکے اس کی اطلاع کردی۔ وزیر یوٹی قادر نے بھی اسکول کا دورہ کرکے معائنہ کیا اور بہترین انتظامات فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی یقین دہانی کی ۔

Share this post

Loading...